ٹیم انڈیا کے بلے باز سے پنگا لینا پڑا مہنگا، کھول دیا خونخوار گیندبازوں کا دھاگا، بنا ڈالا تھا ریکارڈ
ٹیم انڈیا کے بلے باز سے پنگا لینا پڑا مہنگا، کھول دیا خونخوار گیندبازوں کا دھاگا، بنا ڈالا تھا ریکارڈ (AFP)
Cricket News: یہ بات 1983 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ ہندوستان کی ہے۔ سیریز میں سنیل گواسکر کی کارکردگی اچھی نہیں چل رہی تھی۔ انہوں نے میچ میں خود پر دباؤ کم کرنے کے لئے بلے بازی آرڈر میں اوپن کی بجائے نیچے اترنے کا فیصلہ کیا۔
نئی دہلی : کرکٹ میں سلیجنگ کے بارے میں سب کی اپنی اپنی دلیلیں ہوسکتی ہیں، لیکن ویسٹ انڈیز نے کبھی بھی اس کو صحیح نہیں ٹھہرایا ہے ۔ کرکٹ میں مزاح تو جائز ہے، لیکن سلیجنگ نہیں۔ یہ بات 1983 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ ہندوستان کی ہے۔ سیریز میں سنیل گواسکر کی کارکردگی اچھی نہیں چل رہی تھی۔ انہوں نے میچ میں خود پر دباؤ کم کرنے کے لئے بلے بازی آرڈر میں اوپن کی بجائے نیچے اترنے کا فیصلہ کیا۔
لیکن وہ دور ویسٹ انڈیز کے خوفناک گیند بازوں کا تھا۔ میلکم مارشل نے پہلا اوور پھینکا اور پہلی ہی گیند پر انشومن گائیکواڑ پویلین لوٹ گئے ۔ دلیپ وینگسرکر دوسری گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ سنیل گواسکر کی پلاننگ پوری طرح ناکام ہو چکی تھی۔ اننگز کی صرف تیسری گیند پر وہ گیند بازوں کے سامنے بالکل اسی طرح تھے جیسے وہ اوپننگ کے دوران ہوا کرتے تھے۔ خیر، کسی طرح انہوں نے اوور کی باقی گیندوں کا سامنا کیا۔ دریں اثنا ان کے بغل سے گزرتے ہوئے ویوین رچرڈز نے مزاحیہ انداز میں کہا : نو میٹر نو میٹر وہاٹ یو بیٹ، اسکور از اسٹل زیرو یعنی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ تم کس نمبر پر بلے بازی کرنے اتر رہے ہو، اسکور تو اب بھی صفر ہی ہے ۔
اس بات سے ناراض کر سنیل گواسکر نے پچ پر ایک کھونٹا ہی گاڑ دیا ۔ اس میچ میں انہوں نے 236 رنز کی اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی تھی۔ آخر میں صورتحال ایسی بنی کہ ہندوستان کو اننگز ڈکلیئر کرنی پڑی۔ یہ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔
لٹل ماسٹر سنیل گواسکر عام طور پر اوپننگ کرتے تھے۔ اپنے کیرئیر میں صرف ایک مرتبہ وہ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے اور انہوں نے اپنے کیرئیر کا بہترین مظاہرہ بھی اسی نمبر پر کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔