پاکستان کا اگلا 'بابر' وراٹ کوہلی کا ہے مداح، ہندوستان سے بہو لانے پر دیا یہ دلچسپ جواب

پاکستان کا اگلا 'بابر' وراٹ کوہلی کا ہے مداح، ہندوستان سے بہو لانے پر دیا یہ دلچسپ جواب  (Instagram)

پاکستان کا اگلا 'بابر' وراٹ کوہلی کا ہے مداح، ہندوستان سے بہو لانے پر دیا یہ دلچسپ جواب (Instagram)

پاکستان کو ایک اور بلے باز مل گیا ہے جو بابر اعظم کی طرح ہی بلے بازی کرتا ہے۔ اس کا نام صائم ایوب ہے۔ صائم نے حال ہی میں افغانستان کے خلاف اپنا ٹی ٹوینٹی ڈیبیو کیا تھا۔ پاکستان یہ سیریز ہار گیا تھا، لیکن صائم نے اپنی بلے بازی سے کافی متاثر کیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : فیوریٹ فور کا مطلب ہے وہ چار کھلاڑی جو موجودہ دور میں کرکٹ پر راج کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں وراٹ کوہلی، جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کے نام شامل ہیں۔ لیکن ایک ایسا بلے باز بھی ہے، جس نے گزشتہ چند سالوں میں خاموشی سے اپنا اگلا رتبہ حاصل کر لیا ہے۔ اگرچہ وہ فیوریٹ فور میں شامل نہیں ہے، لیکن حالیہ کارکردگی اور ریکارڈ کے لحاظ سے یہ کھلاڑی چاروں سے کسی بھی معاملہ میں کم نہیں ہے۔ ہم پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی بات کر رہے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں بلے باز کے طور پر اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ وہ تینوں فارمیٹس میں دنیا کے ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل ہیں۔

    اب پاکستان کو ایک اور بلے باز مل گیا ہے جو بابر کی طرح ہی بلے بازی کرتا ہے۔ اس کا نام صائم ایوب ہے۔ صائم نے حال ہی میں افغانستان کے خلاف اپنا ٹی ٹوینٹی ڈیبیو کیا تھا۔ پاکستان یہ سیریز ہار گیا تھا، لیکن صائم نے اپنی بلے بازی سے کافی متاثر کیا۔ صائم ایوب نے اس سیریز کے آخری میچ میں 49 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور پاکستان یہ میچ جیت گیا تھا۔

    20 سالہ صائم ایوب نے رواں سال پاکستان سپر لیگ میں دھوم مچا دی تھی۔ صائم نے پی ایس ایل 2023 میں بابر اعظم کی کپتانی والی ٹیم پشاور زلمی کیلئے کھیلا اور انھوں نے بابر اعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا۔ حالانکہ بابر اعظم (522) رنز بنانے کے معاملے میں صائم ایوب (341) سے آگے تھے، لیکن اس بائیں ہاتھ کے بلے باز نے بابر (145.40) کے مقابلہ میں 165.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔ یہی وجہ ہے کہ صائم کو ٹی ٹوینٹی میں بابر کا جانشین تصور کیا جا رہا ہے۔

    وراٹ کوہلی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں: صائم ایوب

    صائم ایوب نے حال ہی میں پاکستان کے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں اپنی بلے بازی، بابر اعظم سے موازنہ ، اپنے پسندیدہ کرکٹر سے لے کر سبھی طرح کے سوالات کے جوابات دئے۔ حالانکہ صائم ایوب کو بابر اعظم کی بلے بازی پسند ہے اور وہ ان جیسا بننا چاہتے ہیں، لیکن ان کے پسندیدہ کھلاڑی وراٹ کوہلی ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ ویسے مجھے سعید انور کی بلے بازی کافی پسند ہے۔ میں نے ان کے ویڈیوز دیکھ کر بلے بازی بھی سیکھی ہے۔ لیکن میرا پسندیدہ کھلاڑی وراٹ کوہلی ہے۔ مجھے میدان میں ان کا لڑنے کا جذبہ اور رویہ سب سے زیادہ پسند ہے۔ جب ان کا برا مرحلہ آیا تب بھی وراٹ نے اپنا پروسیس نہیں تبدیل کیا اور محنت جاری رکھی۔ مجھے ان کی یہ خوبی پسند ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: PAK vs NZ: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، جانئے کن کن کھلاڑیوں کو ملا موقع


     یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم آئی پی ایل کے درمیان دھونی و کوہلی پر پڑیں گے بھاری، پاکستانی کپتان ورلڈ ریکارڈ سے چند قدم دور



    میں کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا نہیں سوچ رہا : صائم

    اس پوڈ کاسٹ میں نادر علی نے صائم ایوب کی شادی کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور ہندوستانی اداکارہ اروشی روتیلا کے لنک اپ کے کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ اگر کسی بالی ووڈ اداکارہ کا آپ پر دل آجائے ۔ فرض کیجئے شردھا کپور یا اننیا پانڈے جیسی اداکارہ آپ کو پسند کرنے لگیں تو آپ کیا کریں گے؟ اس پر صائم نے کہا کہ مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اگر ان کا دل مجھ پر آتا ہے تو یہ ان کا معاملہ ہے۔ شادی ویسے بھی دو خاندانوں کا معاملہ ہوتا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: