26 سال کی عمر میں ریٹائر، پھر واپسی، سالگرہ پر تبدیل کیا مذہب، RCB میں نئے کھلاڑی کی انٹری

غور طلب ہے کہ ٹوپلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ٹوپلے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔ ۔ آر سی بی نے ٹوپلے کے متبادل کے طور پر  اب اس خونخوار کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ٹوپلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ٹوپلے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔ ۔ آر سی بی نے ٹوپلے کے متبادل کے طور پر اب اس خونخوار کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ٹوپلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ٹوپلے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔ ۔ آر سی بی نے ٹوپلے کے متبادل کے طور پر اب اس خونخوار کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:

    1. نئی دہلی: رائل چیلنجرز بنگلور نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر وہائٹ بال کرکٹ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ خونخوار تیز گیند باز آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی میں فروخت نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ آر سی بی نے ٹورنامنٹ کے درمیان میں اسے کے شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ دراصل، انگلینڈ کے تیز گیند باز ریس ٹوپلے (Reece Topley) چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر پوگئے ہیں۔ آر سی بی نے ٹوپلے کے متبادل کے طور پر وین پارنیل (Wayne Parnell) کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔


    غور طلب ہے کہ ٹوپلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ٹوپلے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کا اگلا میچ 10 اپریل (پیر) کو لکھنؤ سپر جائنٹس سے ہوگا۔ پارنیل کے اس میچ میں کھیلنے کی امید ہے۔ پارنیل جلد ہی رائل چیلنجرز بنگلور میں شامل ہوں گے۔ پارنیل نے آئی پی ایل نیلامی 2023 میں اپنی بنیادی قیمت 75 لاکھ رکھی تھی لیکن کسی فرنچائزی نے انہیں خریدنے میں دلچسپی نہیں ظاہر کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: شاردول ٹھاکر کی دھواں دار اننگز نے کنگ خان کو یہ کرنےپرکردیامجبور اور پھر بن گئیں سرخیاں

    ایڈن گارڈنز میں 4سال بعد KKR-RCB آمنے سامنے، آخری بار یہاں وراٹ کوہلی کا کیسی تھی کارکردگی، 5کھلاڑیوں پر رہے گی نظر
    نئی گیند کو دونوں طرف سے سوئنگ کرنے کی رکھتے ہیں صلاحیت
    پروٹیز فاسٹ بولر وین پارنیل نئی گیند کو دونوں طرف سے سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں دنیا کے بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ 33 سالہ وین پارنیل کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا بے پناہ تجربہ ہے۔ وہ لوئر آرڈر میں بلے بازی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پارنیل وہی گیند باز ہیں جنہوں نے 26 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ پھر انہوں نے سال 2021 میں ریٹائرمنٹ سے واپسی کا اعلان کیا۔ 22 سال کی عمر میں اپنی سالگرہ کے موقع پر پارنیل نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا تھا۔

    IPL میں چھائے غیر ملکی کھلاڑی، نوجوانوں پر بھاری پڑے 30 سال کی عمر سے اوپر کی بوڑھی فوج

    آئی پی ایل کا سب سے مہنگا کھلاڑی ثابت ہوا، آخری اوور میں بچا لی پنجاب کی شان

    پارنیل آئی پی ایل میں دہلی اور پونے سے کھیل چکے ہیں۔
    وین پارنیل جنوبی افریقہ چھوڑ کر سال 2017 میں انگلینڈ چلے گئے تھے۔ انہوں نے کولپاک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پارنیل اس سے پہلے بھی آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں۔ وہ دہلی ڈیئر ڈیولز اور پونے واریئرز کا حصہ رہ چکے ہیں۔ پارنیل نے آئی پی ایل کے 26 میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس دوران ان کی گیندبازی اکانومی 7.35 رہی ہے۔ پارنیل اب تک جنوبی افریقہ کے لیے 73 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں، جس میں انھوں نے بالترتیب 99 اور 59 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: