உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND v SA: ریشبھ پنت نے فیروزشاہ کوٹلہ میدان پر اترتے ہی توڑا ایم ایس دھونی کا ریکارڈ، کوہلی بھی چھوٹ گئے پیچھے

    IND v SA: ریشبھ پنت نے فیروزشاہ کوٹلہ میدان پر اترتے ہی توڑا ایم ایس دھونی کا ریکارڈ، کوہلی بھی چھوٹ گئے پیچھے (Screengrab)

    IND v SA: ریشبھ پنت نے فیروزشاہ کوٹلہ میدان پر اترتے ہی توڑا ایم ایس دھونی کا ریکارڈ، کوہلی بھی چھوٹ گئے پیچھے (Screengrab)

    Rishabh Pant Surpasses MS Dhoni: وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں ٹاس کے لیے اترتے ہی ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں ٹاس کے لیے اترتے ہی ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ۔ پنت بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ کپتانی کے لیے میدان میں اترے۔ کے ایل راہل کو اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز کے لیے کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، لیکن سیریز شروع ہونے سے ایک دن پہلے راہل کمر کی چوٹ کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ ایسے میں ریشبھ پنت کو جلد بازی میں اس سیریز میں ٹیم انڈیا کا کپتان بنایا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کوہلی کی حمایت میں اترے پاکستان کے سابق کپتان، کہا- فارم میں لوٹیں گے کنگ کوہلی


      پنت ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کرنے والے دوسرے نوجوان کپتان بن گئے ہیں۔ 24 سال کی عمر میں پنت کو کرکٹ کے چھوٹے فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کا موقع ملا ہے ۔ اس فہرست میں سریش رینا ٹاپ پر ہیں۔ جب رینا نے پہلی بار ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کی کپتانی کی تھی ، تو اس وقت ان کی عمر 23 سال 197 دن تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کے ایل راہل اور کلدیپ یادو چوٹ کے سبب پوری سیریز سے باہر


      اس کے بعد ٹیم انڈیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی کا نام آتا ہے۔ جب دھونی نے 2007 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کی تو ان کی عمر 26 سال تھی۔ ٹیم انڈیا کے سابق طوفانی سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے 28 سال کی عمر میں ٹی 20 میں ہندوستانی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی تھی ، جب کہ وراٹ کوہلی نے بھی 28 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی تھی ۔

      کوہلی نے پہلی مرتبہ سال 2013 میں ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کی۔ ایک سال بعد انہوں نے 2014 میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت کی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز کوہلی نے جنوری 2017 میں انگلینڈ کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی 20 میں ٹیم انڈیا کی قیادت کی ۔ اجنکیا رہانے نے 2015 میں 28 سال کی عمر میں زمبابوے کے دورے پر ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: