உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری کی ورلڈ کپ کے بعد کیا ہوجائے گی چھٹی ؟

    روی شاستری ۔ فائل فوٹو ۔

    روی شاستری ۔ فائل فوٹو ۔

    ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری او رریسٹ آف انڈیا کوچنگ اسٹاف کا کانٹریکٹ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونے والے عالمی کپ کے بعد ختم ہونے جارہا ہے اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی جلد ہی اس کے لئے اشتہار دے سکتا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری او رریسٹ آف انڈیا کوچنگ اسٹاف کا کانٹریکٹ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونے والے عالمی کپ کے بعد ختم ہونے جارہا ہے اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی جلد ہی اس کے لئے اشتہار دے سکتا ہے۔  شاستری اور دیگر کوچنگ اسٹاف کی تقرری جولائی 2017میں کی گئی تھی ۔ کرک انفو کے مطابق یہ سمجھا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی جلد ہی ان عہدوں کے لئے اشتہار دے سکتا ہے۔ کوچ کے لئے انٹرویو کا عمل چودہ جولائی کو ختم ہونے والے عالمی کپ کے بعد دو ہفتہ کے ونڈو میں ہوسکتا ہے۔ ہندوستان کو جولائی کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانا ہے۔

      یہ مانا جارہا ہے کہ امیدواروں کے پول کا جائزہ کے بعد بی سی سی آئی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے عارضی کوچنگ اسٹاف کی تقرری کرسکتا ہے یا پھر شاستری اور ان کی ٹیم سنجے بانگڑ(معاون کوچ) ‘ بھرت ارون(گیند بازی کوچ) اور آر شری دھر(فیلڈنگ کوچ ) کی مدت میں توسیع کرسکتا ہے۔

      یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی کوچ عہدہ کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے ‘ ان کا انٹرویو کرنے اور حتمی فیصلہ کرنے کے لئے ایک بار پھر تین رکنی کرکٹ مشاورتی کمیٹی مقرر کے گا جس میں سچن تندولکر‘ سوربھ گنگولی اور وی وی ا یس لکشمن شامل ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں : آئی پی ایل 2019: یووراج سنگھ کے لئے روہت شرما نے لیا بڑا فیصلہ، دے دی یہ 'قربانی'۔

       

      یہ بھی ممکن ہے کہ شاستری کو امیدواروں کے آخری پول میں براہ راست داخلہ ملے۔ شاستری کے کوچ رہتے ہندوستان نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹسٹ جیت کر تاریخ رقم کی ہے اور ان کا کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ تال میل بہت اچھا مانا جاتا ہے۔ لیکن انہیں کوچ کے لئے توسیع ملنا عالمی کپ کے نتائج پر بھی منحصر کرے گا۔
      First published: