ہوم » نیوز » اسپورٹس

آسٹریلیا کے اس نوجوان بلے باز کو ٹیسٹ ٹیم سے کیا گیا ریلیز ، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے آپ

آسٹریلیا کے نوجوان بلے باز ول پکووسکی کو سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے ریلیز کردیا گیا ہے ۔ 21 سال کے اس بلے باز کو ان کی ذہنی صحت کے پیش نظر ان کے گھر ملبورن بھیجا گیا ہے ۔

  • Share this:
آسٹریلیا کے اس نوجوان بلے باز کو ٹیسٹ ٹیم سے کیا گیا ریلیز ، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے آپ
ول پکووسکی کی فائل فوٹو ۔

آسٹریلیا کے نوجوان بلے باز ول پکووسکی کو سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے ریلیز کردیا گیا ہے ۔ 21 سال کے اس بلے باز کو ان کی ذہنی صحت کے پیش نظر ان کے گھر ملبورن بھیجا گیا ہے ۔ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو اس سلسلہ میں جانکاری دی ۔ پکووسکی پہلے بھی گھریلو سیزن میں اپنی ذہنی صحت کے علاج کیلئے وقفہ لے چکے ہیں ۔ اب تک آٹھ فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے پکووسکی نے وکٹوریہ کیلئے 243 رن بنائے ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ پکووسکی کو سری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا ، لیکن انہیں برسبین اور کینبرا ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ڈاکٹر رچرڈ سا نے کہا کہ ول کو سری لنکا دورہ سے واپس ان کے گھر ملبورن بھیجا جارہا ہے تاکہ وہ اپنی طبیعت کا اچھی طرح سے خیال رکھ سکیں۔ انہیں گزشتہ کچھ دنوں سے پریشانی ہورہی تھی ، جس کی انہوں نے شکایت کی تھی اور تبھی یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کیلئے واپس لوٹنا ہی صحیح ہے۔

ڈاکٹر نے حالانکہ یقین دلایا کہ بورڈ ان کے اس بارے میں کھل کر بتادینے کے قدم کی سراہنا کرتا ہے اور ہر طریقہ سے ان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی پکووسکی کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا اور وہ اگلے گھریلو سیزن تک واپسی کرلیں گے ۔


یہ بھی پڑھیں : کپتان سرفراز احمد کی معطلی پر پاکستانی ٹیم کے اس کھلاڑی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

 

 
First published: Feb 02, 2019 05:28 PM IST