உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Women's World Cup: ہندوستان ۔ پاکستان میچ سے ایک دن قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی ہوئی ملاقات، جانئے پھر کیا ہوا

    Women's World Cup: ہندوستان ۔ پاکستان میچ سے ایک دن قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی ہوئی ملاقات، جانئے پھر کیا ہوا (Twitter/TheRealPCB)

    Women's World Cup: ہندوستان ۔ پاکستان میچ سے ایک دن قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی ہوئی ملاقات، جانئے پھر کیا ہوا (Twitter/TheRealPCB)

    India vs Pakistan : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں 6 مارچ کو ہندوستان اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس میچ کو لے کر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں 6 مارچ کو ہندوستان اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس میچ کو لے کر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ تاہم ٹیم انڈیا کی کپتان متالی راج اور پاکستان کی کپتان بسمہ معروف اس کو صرف ایک میچ مان رہی ہیں۔ ہندوستانی کپتان متالی راج اس میچ میں جیت کے ساتھ شروعات کرنا چاہیں گی کیونکہ ہندوستان کو ورلڈ کپ کا مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : رویندر جڈیجہ کو ڈبل سنچری سے کس نے روکا؟ لوگوں نے سچن کے قصہ کو یاد کرکے دراوڑ اور روہت کا سنائی کھری کھری


      وہیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ سے ایک روز قبل دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ملاقات کی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کے روز تصاویر ٹویٹ کیں، جس میں متالی راج اور بسمہ معروف آپس میں باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔ ہندوستانی کپتان متالی راج نے میچ سے قبل کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم کل سے ورلڈ کپ میں اپنی مہم شروع کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ ہم یہ نہیں دیکھ رہے کہ ہمارا میچ پاکستان کے خلاف ہے۔ ہم ایک ٹیم دیکھ رہے ہیں اور ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔


      یہ بھی پڑھئے : میچ سے پہلے ٹوائلیٹ میں پھنس گئی آسٹریلیا کی یہ مشہور کرکٹر، سنائی آب بیتی


      خیال رہے کہ ہندوستان 2005 اور 2017 میں رنراپ رہا اور اس بار وہ خطاب سے کم کچھ نہیں چاہتا ہے۔ خاص طور پر تب جبکہ اس کی دو اسٹار کھلاڑی کپتان متالی راج اور تیز گیند باز جھولن گوسوامی اپنا آخری عالمی کپ کھیل رہی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم ایک ماہ پہلے ہی نیوزی لینڈ پہنچ گئی تھی اور یہاں کے حالات سے اچھی طرح واقف ہے۔ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق، صبح 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

      متالی راج نے میچ سے پہلے کہا، ’گزشتہ میچوں سے ہم خود اعتمادی حاصل کرسکتے ہیں۔ حالات کے مطابق، کھیلنا اہم ہے‘۔ تیز گیند بازی شعبے کی قیادت بھروسے مند جھولن گوسوامی کریں گی، جنہوں نے ہمیشہ کی طرح وکٹ نکالنے کی اپنی صلاحیت کی بہترین مثال پیش کی ہے، لیکن میگھنا سنگھ، پوجا وستراکر اور رینوکا سنگھ کو مزید بہتر کھیل دکھانے کی ضرورت ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: