உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Women's World Cup: پاکستانی کپتان کی بیٹی سے میچ کے بعد ملی ٹیم انڈیا، خوب لٹایا پیار: دیکھیں ویڈیو

    پاکستان کی کپتان بسمہ معروف (Bismah Maroof) نے بین الاقوامی کرکٹ (International Cricket) میں تقریباً دو سال سے زیادہ وقت کے بعد واپسی کی۔ وہ اپنی چھ ماہ کی ننھی بیٹی فاطمہ کے ساتھ خواتین عالمی کپ (Women world Cup) میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان (India vs Pakistan) کے خلاف جیت درج کرنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے ان کی بیٹی کے ساتھ خوب پیار کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی سی سی خاتون عالمی کپ (ICC Women’s World Cup) میں ہندوستان نے اپنی مہم کا آغاز جیت سے کیا۔ متالی راج (Mithali Raj) کی کپتانی والی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں پاکستان (India vs Pakistan) کو 107 رنوں کے فرق سے شکست دی۔ میچ کے بعد ٹیم انڈیا کی کھلاڑیوں نے جو کچھ کیا، اس نے ملک اور دنیا میں کرکٹ مداحوں کا دل جیت لیا۔ دراصل میچ ختم ہونے کے بعد سبھی ہندوستانی کھلاڑی پاکستان کی کپتان بسمہ معروف (Bismah Maroof) کی ننھی بیٹی فاطمہ سے ملیں۔ اس دوران ٹیم انڈیا کی کھلاڑیوں نے ان کی بیٹی کو خوب دلار کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

      مقابلے کے بعد ٹیم انڈیا کی کھلاڑی جس طرح سے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں وہ آپ کا دل جیت لے گا۔ ویڈیو میں پاکستان کی کپتان اپنی بیٹی کو گود میں لئے نظر آرہی ہیں۔ اس دوران ٹیم انڈیا کی سبھی کھلاڑی ان کی بیٹی کو بڑے ہی دلار کے ساتھ پچکار رہی ہیں۔

      کسی بھی خاتون کھلاڑی کے لئے ماں بننے کے بعد کھیل میں واپسی کرنا آسان نہیں ہوتی ہے، لیکن بسمہ معروف ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے ماں بننے کے بعد کھیل میں واپسی کی۔ اس سے پہلے جب وہ حاملہ تھیں تو انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا من بنا لیا تھا، لیکن ان کی فیملی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے کافی تعاون دیا۔ پی سی بی نے گزشتہ سال کھلاڑیوں کے لئے پیرنٹل سپورٹ پالیسی نافذ کی تھی۔ اس پالیسی کا فائدہ پانے والی بسمہ معروف پہلی کرکٹر ہیں۔ پی سی بی کی اس پالیسی کے تحت کھلاڑی کو 12 ماہ کی پیڈ لیو اور کنٹریکٹ ایکسٹنشن کی گارنٹی ملتی ہے۔ یہ وجہ رہی کہ وہ پاکستان کے لئے دوبارہ کرکٹ میں واپسی کر پائیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      شین وارن کی موت کو لے کر بڑا انکشاف، تھائی لینڈ پولیس نے دی اہم جانکاری

      دو سال سے بھی زیادہ میدان سے رہیں دور

      بسمہ معروف نے اپنا آخری یک روزہ میچ دسمبر 2019 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ چھٹی پر چلی گئیں، جس کے بعد ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اس دوران انہوں نے کئی بار کرکٹ چھوڑنے کا من بنایا، لیکن فیملی اور پی سی بی نے انہیں پورا تعاون دیا۔ ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ کچھ وقت میں میں نے کئی اتار چڑھاو دیکھے، لیکن پاکستان کے لئے دوبارہ واپسی کرتے ہوئے مجھے کافی اچھا لگ رہا ہے۔ ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے عالمی کپ میچ میں انہوں نے 15 رنوں کی اننگ کھیلی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: