உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CSK کی خاتون ٹیم بھی کھیلے گی آئی پی ایل میں! ٹی ٹوینٹی لیگ کے انعقاد کی تاریخ آئی سامنے

    CSK کی خاتون ٹیم بھی کھیلے گی آئی پی ایل میں! ٹی ٹوینٹی لیگ کے انعقاد کی تاریخ آئی سامنے (IPL Instagram)

    CSK کی خاتون ٹیم بھی کھیلے گی آئی پی ایل میں! ٹی ٹوینٹی لیگ کے انعقاد کی تاریخ آئی سامنے (IPL Instagram)

    Womens Indian Premier League: آئی پی ایل کے بعد بی سی سی آئی ویمنز آئی پی ایل کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ اگلے سال سے شروع کیا جا سکتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل کے بعد بی سی سی آئی ویمنز آئی پی ایل کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ اگلے سال سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستانی بورڈ، ٹورنامنٹ کے لیے ونڈو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کا اہتمام مارچ میں کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ستمبر کو بھی آپشن کے طور پر رکھا گیا ہے۔ اس وقت خواتین ٹی ٹوینٹی چیلنج کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔ اس میں 3 ٹیموں کے درمیان 4 میچز ہوتے ہیں۔ لیکن ہندوستانی خواتین ٹیم کی اچھی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کافی عرصے سے خواتین کے آئی پی ایل کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ٹی 20 لیگ مردوں کے زمرے میں 2008 سے منعقد کی جا رہی ہے۔

      نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایونٹ سے پہلے بورڈ اس سے وابستہ لوگوں سے مسلسل بات کر رہا ہے۔ حال ہی میں پونے میں منعقدہ ویمنز ٹی ٹوینٹی چیلنج کے فائنل میں 8 ہزار سے زائد شائقین آئے تھے۔ سوربھ گنگولی اور سکریٹری جے شاہ نے اگلے سال سے خواتین کے آئی پی ایل کے انعقاد کے بارے میں بات کی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بابر اعظم ایک اور تاریخ رقم کرنے کے قریب، وراٹ کوہلی رہ جائیں گے پیھچے


      جانکاری کے مطابق بورڈ نے اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے بات چیت کی ہے۔ اس کے علاوہ مارچ کے مہینے میں ٹورنامنٹ کو ونڈو دینے کے لیے آئی سی سی سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس میں سی ایس کے کی خواتین ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بریٹ لی نے پاکستان کے گیند باز سے کیوں کیا Umran Malik کا موازنہ؟ جانئے وجہ


      کیریبین پریمیئر لیگ، دی ہنڈریڈ اور ویمنز بگ بیش کے میچز جولائی اور نومبر کے درمیان ہوتے ہیں۔ ایسے میں بورڈ کی نظر مارچ کے مہینے پر ہے۔ یہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے لیے صحیح ہے۔ جانکاری کے مطابق بی سی سی آئی کو دیگر بورڈز سے مثبت جواب ملا ہے۔ بورڈ اس میں 6 ٹیموں کو موقع دے سکتا ہے۔ آئی پی ایل میں کھیلنے والی کچھ ٹیموں نے بھی اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

      کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز نے خواتین کی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ چنئی سپر کنگز کی بھی اس پر نظر ہے۔ اس نے لڑکیوں کی اکیڈمی بھی شروع کی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: