WPL 2023: ہیلی میتھیوز کی آندھی میں اڑی آر سی بی کی ٹیم، ممبئی نے پانچ اوورز پہلے ہی جیتا میچ

WPL 2023: ہیلی میتھیوز کی آندھی میں اڑی آر سی بی کی ٹیم، ممبئی نے پانچ اوورز پہلے ہی جیتا میچ (Twitter/WPL)

WPL 2023: ہیلی میتھیوز کی آندھی میں اڑی آر سی بی کی ٹیم، ممبئی نے پانچ اوورز پہلے ہی جیتا میچ (Twitter/WPL)

WPL 2023 : ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو بری طرح سے ہرا دیا۔ ممبئی کی ٹیم نے یہ میچ 5.4 اوور باقی رہتے ہوئے نو وکٹوں سے جیت لیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو بری طرح سے ہرا دیا۔ ممبئی کی ٹیم نے یہ میچ 5.4 اوور باقی رہتے ہوئے نو وکٹوں سے جیت لیا۔ جیت کی ہیرو سلامی بلے باز ہیلی میتھیوز تھیں۔ انہوں نے طوفانی اننگز کھیل کر میچ کو یک طرفہ بنا دیا اور بنگلورو کو واپسی کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

    پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسمرتی مندھانا کی کپتانی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی کی ٹیم نے صرف ایک وکٹ یستیکا بھاٹیہ کی شکل میں گنوائی۔ ہیلی میتھیوز نے 38 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 77 رنز بنائے۔ نیٹ سائیور برنٹ نے 29 گیندوں پر ناٹ آوٹ 55 رنز بنائے۔ اپنی اننگز میں انہوں نے نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

    ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینز کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہرمن پریت کور کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنے لگاتار دونوں میچ جیت لئے ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہیں۔ اسمرتی مندھانا کی رائل چیلنجرز بنگلورو کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ وہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات جائنٹس نے بھی دو میچ ہی ہارے ہیں، لیکن نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر آر سی بی اس سے ایک پوزیشن اوپر ہے۔

    ہیلی میتھیوز نے گیندبازی کے دوران تین وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کی وجہ سے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ آر سی بی کی جانب سے ریچا گھوش نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے۔

    یہ بھی پڑھئے: کبھی ڈانس....کبھی ایکٹنگ،کسی اداکارہ سے کم نہیں ہے یہ خاتون کرکٹر، WPL میں بکھیر رہیں جلوہ


    یہ بھی پڑھئے: WPL 2023: سانسیں روک دینے والے میچ میں یوپی واریئرس کی جیت، گجرات کی لگاتار دوسری ہار



    اس کے علاوہ اسمرتی مندھانا نے 17 گیندوں میں 23 رنز، شرینکا پاٹل نے 15 گیندوں میں 23 رنز، کنیکا آہوجا نے 13 گیندوں میں 22 رنز بنائے۔ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا، جس کی وجہ سے اس کی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: