INDW vs PAKW : جمائمہ روڈریگس کی طوفانی سنچری سے ہندوستان نے پاکستان کو روندا، ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت سے کیا آغاز
INDW vs PAKW : جمائمہ روڈریگس کی طوفانی سنچری سے ہندوستان نے پاکستان کو روندا، ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت سے کیا آغاز (Twitter/ICC)
Women's T20 World Cup : کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ جیت کی ہیرو جمائمہ روڈریگس رہیں ۔
نئی دہلی : کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ جیت کی ہیرو جمائمہ روڈریگس تھیں، جنہوں نے آتشی بلے بازی سے نہ صرف ہندوستانی خاتون ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالا بلکہ خواتین کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے میں بھی مدد کی۔
ہندوستان کا آغاز بھی کچھ پاکستان سے ملتا جلتا ہی رہا ۔ پاور پلے میں ہندوستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 43 رنز بنائے تھے۔ یستیکا بھاٹیہ 20 گیندوں پر 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئیں۔ شیفالی ورما بھی 25 گیندوں میں 33 رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔ انجری سے شفایاب ہونے کے بعد کھیلنے کیلئے میدان میں اتری کپتان ہرمن پریت کور سے بڑی اننگز کی توقع تھی، لیکن وہ دو چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں میں صرف 16 رنز ہی بنا سکیں ۔ پاکستانی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پڑوسی ملک کی شروعات بہت اچھی نہیں تھی۔ پاور پلے کے چھ اوورز میں پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 39 رنز بنائے۔ اگلے چار اوورز میں پاکستان کی حالت مزید خراب ہوتی چلی گئی۔ ٹیم کا اسکور 10 اوورز کے بعد تین وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز تھا۔ یہاں سے کپتان بسمہ معروف نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کی ذمہ داری سنبھالی۔ دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرتی رہیں، لیکن معروف نے اپنی اننگز میں سات چوکے لگائے۔ ان کے بلے سے 55 گیندوں میں ناٹ آوٹ 68 رنز نکلے۔
پانچویں وکٹ کے لئے بسمہ معروف نے عائشہ نسیم کے ساتھ مل کر مڈل آرڈر کو سنبھالا۔ نسیم نے 25 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 172 رہا۔ دونوں نے مل کر 77 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی، جس کی مدد سے پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
ٹیم انڈیا کو اس میچ میں سلو اوور ریٹ کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم 85 منٹ کے مقررہ وقت میں صرف 19 اوورز ہی ڈال سکی تھی، جس کی وجہ سے آخری اوور میں پانچ کی بجائے صرف چار کھلاڑی 30 گز کے دائرے سے باہر تھے۔ دیپتی شرما کے اس اوور میں کل 13 رنز بنے۔ اس اوور میں پاکستانی بلے بازوں نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔