உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    10 سال کی عمر میں ماں کو کھویا، World Cup کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف کیا دھماکہ

    10 سال کی عمر میں ماں کو کھویا، World Cup کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف کیا دھماکہ (Pooja Vastrakar INstagram)

    10 سال کی عمر میں ماں کو کھویا، World Cup کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف کیا دھماکہ (Pooja Vastrakar INstagram)

    Womens world cup 2022: پوجا وستراکر نے اپنے پہلے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے نصف سنچری بناکر پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم کو اچھی پوزیشن تک پہنچا دیا ۔

    • Share this:
      میلبورن : پوجا وستراکر (Pooja Vastrakar) نے اپنے پہلے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے نصف سنچری بناکر پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم  (India vs Pakistan)  کو اچھی پوزیشن تک پہنچا دیا ۔ ایک وقت پر ٹیم 114 رن پر چھ وکٹ گنوا کر جدوجہد کررہی تھی ۔ اس کے بعد 22 سال کی پوجا نے شاندار بلے بازی کرکے ٹیم کو 200 رن تک پہنچایا ۔ یہ دونوں ہی ٹیموں کا موجودہ ورلڈ کپ (Womens world cup 2022) کا پہلا میچ ہے ۔ حالانکہ پاکستان کی خواتین ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں کبھی بھی ہندوستانی ٹیم کو ہرا نہیں سکی ہے ۔ کپتان متالی راج کا یہ چھٹا ورلڈ کپ ہے ۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 244 رن بنائے ہیں ۔

      پوجا وستراکر جب بلے بازی کرنے کیلئے اتریں تو اس وقت ٹیم انڈیا کی صورتحال خراب تھی ۔ ٹیم نے 114 کے رن پر چھ بڑے وکٹ گنوا دئے تھے ۔ سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے 52 اور دیپتی شرما نے 40 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ کوئی کچھ خاص نہیں کرسکا ۔ پھر پوجا اور اسنیہا نے ساتویں وکٹ کیلئے 122 رن کی شراکت داری کرکے ٹیم کو سنبھالا ۔ پوجا نے 48 گینوں پر نصف سنچری پوری کی ۔ انہوں نے چھ چوکے لگائے ۔ یہ ان کے ون ڈے کریئر کی دوسری نصف سنچری ہے ۔ یہ ان کا صرف 14 واں ہی ون ڈے میچ ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : میچ سے پہلے ٹوائلیٹ میں پھنس گئی آسٹریلیا کی یہ مشہور کرکٹر، سنائی آب بیتی


      حالانکہ انہیں یہاں تک پہنچنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ مدھیہ پردیش کے شہڈول کی رہنے والی پوجا نے دس سال کی عمر میں ماں کو کھودیا تھا ۔ وہ 59 گیندوں پر 67 رن بناکر آوٹ ہوئیں ۔ اس کے علاوہ اسنیہا نے بھی 48 گیندوں میں 53 رن بنائے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ہندوستان ۔ پاکستان میچ سے ایک دن قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی ہوئی ملاقات، جانئے پھر کیا ہوا


      سال 2016 میں پوجا فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئی تھیں ، جس کی وجہ سے وہ 2017 میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے میدان پر نہیں اتر سکی تھیں ۔ 2018 میں انہیں پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستانی ٹیم میں جگہ ملی ۔ لیکن پھر چوٹ نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پریکٹس میچ کے دوران ان کے گھٹنے میں چوٹ لگی اور وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں ۔

       

      اس کے بعد بھی پوجا نے ہار نہیں مانی ۔ ان کے دونوں گھٹنوں کا آپریشن ہوا اور این سی اے میں ریہیب کیا ۔ پھر 2019 میں واپسی کی ۔ تیز گیند باز پوجا واستراکر نے اس میچ سے پہلے ون ڈے کی بارہ اننگز میں چھ وکٹ لئے ہیں ۔ 46 رن دے کر تین وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: