உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Women's World Cup: چھ مہینے کی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچی پاکستانی کپتان... لوگوں نے یوں کیا سلام

    Women's World Cup: چھ مہینے کی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچی پاکستانی کپتان... لوگوں نے یوں کیا سلام  (PIC-ICC/Twitter)

    Women's World Cup: چھ مہینے کی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچی پاکستانی کپتان... لوگوں نے یوں کیا سلام (PIC-ICC/Twitter)

    Bismah Maroof return in Cricket: ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف (Bismah Maroof) اپنی 6 ماہ کی بیٹی کے ساتھ نیوزی لینڈ پہنچی ہیں۔ بسمہ جب اتوار کو ہندوستان کے خلاف اہم میچ کے لئے ماؤنٹ مینگونیئی پہنچیں تو ان کے ہاتھوں میں ایک پیاری بیٹی تھی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ماں بننے کے بعد کسی بھی خاتون کھلاڑی کے لئے کھیل میں واپسی کرنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ تاہم کئی کھیلوں میں خواتین نے ماں بننے کے بعد نہ صرف واپسی کی ، بلکہ چیمپئن بن کر ابھری ہیں۔ اس وقت نیوزی لینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ 2022 (women world cup 2022) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف (Bismah Maroof) اپنی 6 ماہ کی بیٹی کے ساتھ نیوزی لینڈ پہنچی ہیں۔ بسمہ جب اتوار کو ہندوستان کے خلاف اہم میچ کے لئے ماؤنٹ مینگونیئی پہنچیں تو ان کے ہاتھوں میں ایک پیاری بیٹی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : 10 سال کی عمر میں ماں کو کھویا، World Cup کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف کیا دھماکہ


      آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بسمہ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ آئی سی سی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا : 'پاکستان کی کپتان ہندوستان کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں۔' اس تصویر کو دیکھ کر شائقین الگ الگ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک فین نے اس کو سال 2022 کی بہترین تصویر قرار دیا تو وہیں دوسرے یوزر نے لکھا : 'سپر سنڈے' ۔ اسی طرح ایک اور فین نے بسمہ کو موسٹ ڈیڈیکیٹڈ مدر قرار دیا ۔ خیال رہے کہ بسمہ نے اگست 2021 میں بیٹی کو جنم دیا تھا ۔


       یہ بھی پڑھئے : روینڈر جڈیجہ نے بلے کے بعد گیند سے مچایا کہرام، 49 سال بعد کوئی کھلاڑی یہاں پہنچا


      بسمہ معروف حمل کے باعث کرکٹ سے ریٹائر ہونے والی تھیں ۔ ماں بننے کے بعد ان کی کرکٹ کے میدان میں واپسی نہ صرف پاکستان کی خواتین کرکٹرز کے لئے بلکہ پوری دنیا کی کھلاڑیوں کے لئے باعث ترغیب بن سکتی ہے ۔ کنبہ کا تعاون، کھیل سے محبت کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایک پالیسی بھی بسمہ کی میدان میں واپسی کی وجوہات میں شامل ہے۔

      دراصل پی سی بی نے گزشتہ سال کھلاڑیوں کے لئے پیرنٹل سپورٹ پالیسی نافذ کی تھی۔ بسمہ اس پالیسی کا فائدہ حاصل کرنے والی پہلی کرکٹر ہیں۔ پی سی بی کی اس پالیسی کے تحت کھلاڑی کو 12 ماہ کی پیڈ لیو اور کنٹریکٹ میں توسیع کی ضمانت ملتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: