உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ind vs Pak 2022: ہندوستان نے جیت کے ساتھ کیا آغاز ، پاکستان کو دی کراری شکست

    Ind vs Pak 2022: ہندوستان نے جیت کے ساتھ کیا آغاز ، پاکستان کو دی کراری شکست (AP)

    Ind vs Pak 2022: ہندوستان نے جیت کے ساتھ کیا آغاز ، پاکستان کو دی کراری شکست (AP)

    Womens world cup 2022: ہندوستانی خاتون ٹیم نے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان (India vs Pakistan) کو 107 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔

    • Share this:
      میلبورن : ہندوستانی خاتون ٹیم نے ون ڈے ورلڈ کپ  (Womens world cup 2022) میں شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان (India vs Pakistan) کو 107 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹ کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ اسنیہا رانا اور پوجا وستراکر نے نصف سنچریاں بنا کر اسکور کو 240 رنز کے پار پہنچایا ۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم صرف 137 رنز ہی بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ بائیں ہاتھ کی اسپنر راجیشوری گائیکواڑ نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو مسلسل چوتھی بار شکست دی ہے ۔ ٹیم ون ڈے کی تاریخ میں پاکستان سے کبھی نہیں ہاری ہے اور سبھی 11 میچز جیتے ہیں۔ کپتان میتالی راج ریکارڈ چھٹا ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : چھ مہینے کی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچی پاکستانی کپتان... لوگوں نے یوں کیا سلام


      ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے پہلے 10 اوورز میں ایک بھی وکٹ نہیں گنوایا تھا۔ سدرہ امین اور جاویریہ خان نے پہلی وکٹ کے لئے 28 رنز جوڑے۔ راجیشوری نے 11ویں اوور میں جاویریہ کو آؤٹ کرکے ہندوستانی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور اسکور 3 وکٹوں پر 58 رن اور پھر 5 وکٹوں پر 70 رن ہو گیا ۔

      پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز سدرہ امین نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے۔ پوری ٹیم 43 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ راجیشوری گائیکواڑ نے کافی شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے 10 اوورز میں صرف 31 رنز دئے اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ آف اسپنر اسنیہا رانا اور تیز گیند باز جھولن گوسوامی دونوں نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : 10 سال کی عمر میں ماں کو کھویا، World Cup کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف کیا دھماکہ


      اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا ۔ شیفالی ورما صفر پر آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد اسمرتی مندھانا اور دیپتی شرما نے ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لئے 92 رنز جوڑے۔ مندھانا نے 75 گیندوں پر 52 اور دیپتی نے 57 گیندوں میں 40 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد ہرمن پریت کور 5، کپتان متالی راج 9 اور ریچا گھوش صرف ایک رن بنا سکیں اور اسکور 6 وکٹوں پر 114 رن ہوگیا ۔

      6 وکٹیں گرنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم جلد ہی سمٹ جائے گی۔ لیکن پوجا وستراکر اور اسنیہا رانا نے 7ویں وکٹ کے لئے 122 رنوں کی شراکت داری کی اور ٹیم کے اسکور کو 200 رنز سے آگے پہنچادیا۔ پوجا نے 59 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ انہوں نے 8 چوکے لگائے۔ دوسری جانب اسنیہا رانا 48 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔ انہوں نے 4 چوکے لگائے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: