உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Women’s World Cup: ایک نوبال نے توڑ دیا ہندوستان کا خواب، آخری گیند پر یوں ختم ہوا ورلڈ کپ کا سفر

    Women’s World Cup: ہندوستانی خواتین ٹیم ایک غلطی کی وجہ سے وومن ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ کے آخری اوور میں یہ غلطی کی۔ اگر ہندوستان یہ میچ جیت جاتا تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ۔

    Women’s World Cup: ہندوستانی خواتین ٹیم ایک غلطی کی وجہ سے وومن ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ کے آخری اوور میں یہ غلطی کی۔ اگر ہندوستان یہ میچ جیت جاتا تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ۔

    Women’s World Cup: ہندوستانی خواتین ٹیم ایک غلطی کی وجہ سے وومن ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ کے آخری اوور میں یہ غلطی کی۔ اگر ہندوستان یہ میچ جیت جاتا تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی خواتین ٹیم ایک غلطی کی وجہ سے وومن ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ کے آخری اوور میں یہ غلطی کی۔ جنوبی افریقہ کو جیتنے کیلئے اس میچ کے آخری اوور میں 7 رنز بنانے تھے۔ اس نے پہلی 4 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور ایک وکٹ بھی گنوادی۔ آخری 2 گیندوں پر جب جنوبی افریقہ کو 3 رنز بنانے تھے تو میگنن ڈو پریز نے لانگ آن پر کیچ تھما دیا ۔ ہندوستانی ٹیم اور شائقین کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ رہا ، لیکن تبھی معلوم ہوا کہ آخری اوور پھینک رہی دیپتی شرما سے ایک غلطی ہوگئی ہے ، جس کو وہ شاید زندگی بھر بھول نہیں پائیں گی ۔ اگر ہندوستان یہ میچ جیت جاتا تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان کی شکست سے ہندوستان کو ہوا بڑا فائدہ، جانئے پورا معاملہ


      کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 50 اوورز میں 275 رنز کا ہدف دیا ۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے 49 اوورز کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 268 رنز بنالئے تھے ۔ اب سب کچھ آخری اوور پر منحصر تھا ۔ ہندوستانی کپتان متالی راج نے یہ ذمہ داری آف اسپنر دیپتی شرما کو سونپی ، جنہوں نے اب تک بہترین گیند بازی کی تھی ۔ ان کے سامنے میگنن ڈو پریز اور ترشا چیٹی تھیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پیٹ کمنز نے پکڑا اظہر علی کا حیرت انگیز کیچ، کمنٹیٹر کو بھی نہیں ہوا یقین، دیکھئے ویڈیو


      دیپتی نے میچ کے آخری اوور میں شاندار آغاز کیا ۔ انہوں نے پہلی 4 گیندوں پر صرف 4 رنز دئے۔ اس دوران ترشا چیٹی بھی رن آؤٹ ہوگئیں۔ میگنن ڈو پریز نے میچ کی پانچویں گیند کو لانگ آن پر کھیلا ، جسے ہرمن پریت کور نے آسانی سے کیچ کر لیا ۔ ڈو پریز پویلین کی طرف چل پڑیں ، پھر تھرڈ امپائر نے اشارہ دیا کہ جس گیند پر ڈو پریز آؤٹ ہوئی ہیں ، وہ نو بال تھی ۔ یہ اشارہ آتے ہی ہندوستانی ٹیم اور شائقین کی خوشی کافور ہوگئی ۔

      ہندوستانی شائقین خوشیاں منا رہے تھے کہ اب جنوبی افریقہ کو جیتنے کیلئے ایک گیند پر 3 رنز بنانے ہوں گے اور اسٹرائیک پر ایک نیا بلے باز ہوگا ۔ یعنی ہندوستان کا پلڑا بھاری ہے جبکہ نو بال کی وجہ سے نہ صرف جنوبی افریقہ کو ایک رن مفت میں مل گیا ، بلکہ اسے فری ہٹ بھی ملی ۔ شبنم اسماعیل نے فری ہٹ پر ایک رن بنا کر میچ برابر کر دیا۔ اس کے بعد ڈو پریز نے آخری گیند مڈ وکٹ پر کھیل کر جنوبی افریقہ کو جیت دلادی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: