ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019: وراٹ کوہلی کو انگلینڈ کے معین علی نے دی یہ دھمکی

مقابلے سے پہلے انگلینڈ کے آف اسپنر معین علی نے ٹیم انڈیا کے کپتان کو سستے میں آؤٹ کرنے کا چیلنج دیا ہے۔

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019: وراٹ کوہلی کو انگلینڈ کے معین علی نے دی یہ دھمکی
وراٹ کوہلی اور معین علی

ورلڈ کپ میں اتوار کو ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان بیحد اہم مقابلہ ہونا ہے۔ سیمی فائنل کی ریس میں بنے رہنے کیلئے انگلینڈ کو یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا جبکہ اس میچ کو جیت کر ٹیم انڈیا سیدھے سیمی فائنل میں پہنچے جائے گی۔ مقابلے سے پہلے انگلینڈ کے آف اسپنر معین علی نے ٹیم انڈیا کے کپتان کو سستے میں آؤٹ کرنے کا چیلنج دیا ہے۔

میں کروں گا وراٹ کو آؤٹ: انگلینڈ کے اخبار 'دی گارجین' سے خاص بات کرتے ہوئے معین علی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف مقابلے میں ٹیم انڈیا دباؤ  میں رہے گی۔ انہوں نے کہا وراٹ کوہلی جانتے ہیں کہ انہیں ہندستان کیلئے رن بنانا ہے جبکہ میں یہاں انہیں آؤٹ کرنے کیلئے آیا ہوں۔ وراٹ کو آؤٹ کرکے بھی آپ ان کےدوست بنے رہ سکتے ہیں۔ میں نے پارک میں اپنے دوستوں اور بھائیوں کے ساتھ کافی کامپٹیٹو کرکٹ کھیلا ہے۔ میں وراٹ کو انڈر 19 کرکٹ کے دور سے جانتا ہوں"۔ بتا دیں کہ سال 2018 اور 2019 کے آئی پی ایل میں معین علی رائل چیلنجرس کی ٹیم میں وراٹ کوہلی کے ہی ساتھ تھے۔

اگر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی بات کریں تو معین علی نے وراٹ کوہلی کو کل ملاکر 7 مرتبہ آؤٹ کیا۔ معین نے جن بلے بازوں کا سب سے زیادہ شکار کیا ہے ان میں وراٹ دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔ اس لسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ پہلے نمبر پر ہیں۔ معین نے انہیں 8 مرتبہ آؤٹ کیا ہے۔

First published: Jun 29, 2019 12:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading