ہوم » نیوز » اسپورٹس

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے اپنے اسکواڈ کا کیا اعلان ، ان بڑے کھلاڑیوں پر لگایا داو

نیوزی لینڈ نے 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

  • Share this:
نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے اپنے اسکواڈ کا کیا اعلان ، ان بڑے کھلاڑیوں پر لگایا داو
نیوزی لینڈ کی ٹیم ۔ فائل فوٹو

نیوزی لینڈ نے 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ نیوزی لینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے ۔ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے ۔

نیوزی لینڈ نے ایک نئے کھلاڑی کو بھی اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے ۔ ٹام بلنڈل کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹیم میں راس ٹیلر سمیت کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا گیا ہے ۔



غور طلب ہے کہ راس ٹیلر چوتھی مرتبہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ کپتان کین ویلمسن، ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
First published: Apr 03, 2019 03:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading