ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی زبردست جیت پر بولے شعیب اختر۔ یہ انگلینڈ پر سرجیکل اسٹرائک تھی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے مقابلہ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنوں سے ہرادیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کی زبردست جیت پر بولے شعیب اختر۔ یہ انگلینڈ پر سرجیکل اسٹرائک تھی
شعیب اختر: فوٹو ٹوئیٹر

مسلسل 11 میچوں میں شکست کے بعد بالآخر پاکستانی ٹیم کو جیت مل گئی ہے۔ کل پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنوں سے ہرا کر ورلڈ کپ میں الٹ پھیر کر دیا۔ چنانچہ ہر طرف پاکستان کی تعریف ہو رہی ہے۔ اسی ضمن میں پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سرجیکل اسٹرائک کر دی ہے۔


شعیب اختر نے میچ کے بعد کہا ’’ آج کا میچ کوئی الٹ پھیر نہیں تھا۔ کپتان ہمارا جاگ گیا ہے۔ ٹیم ہماری جاگ گئی ہے۔ پاکستان نے اپنی طاقت سے یہ میچ جیتا ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم اسٹرائک کرے گی اور آج یہ سرجیکل اسٹرائک تھی‘‘۔


یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے مقابلہ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنوں سے ہرادیا ہے ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے محمد حفیظ ، بابر اعظم اور سرفراز کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 348 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جس کے جواب میں انگلینڈ مقررہ 50 اوورس میں نو وکٹ کے نقصان پر 334 رن ہی بناسکی ۔ محمد حفیظ کو بلے اور گیند سے شاندار کارکردگی کیلئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے ۔

First published: Jun 04, 2019 11:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading