உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ورلڈ کپ 2019 : اب خطرے میں پڑا روہت شرما کا یہ بڑا ریکارڈ ، تین دن پہلے ہی ٹوٹ گیا تھا ایک دوسرا ریکارڈ

    اب خطرے میں پڑا روہت شرما کا یہ بڑا ریکارڈ

    اب خطرے میں پڑا روہت شرما کا یہ بڑا ریکارڈ

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں روہت شرما زبردست فارم میں چل رہے ہیں ۔ اب تک ٹیم انڈیا کی طرف سے انہوں نے سب سے زیادہ 319 رن بنائے ہیں ، جس میں دو شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں ، لیکن ان کا ایک بڑا ریکارڈ خطرے میں پڑگیا ہے ۔

    • Share this:
      آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں روہت شرما زبردست فارم میں چل رہے ہیں ۔ اب تک ٹیم انڈیا کی طرف سے انہوں نے سب سے زیادہ 319 رن بنائے ہیں ، جس میں دو شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں ، لیکن ان کا ایک بڑا ریکارڈ خطرے میں پڑگیا ہے ۔ آنے والے دنوں میں روہت شرما کا یہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے ۔ روہت شرما کو اگر اپنا یہ ریکارڈ بچانا ہے ، تو انہیں ایک اور لمبی اننگز کھیلنی ہوگی ۔

      روہت شرما نے ون ڈے میں سات مرتبہ 150 سے زیادہ رنوں کی اننگز کھیلی ہے ۔ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اس ریکارڈ کی برابری کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں ۔ جمعرات کو وارنر نے ون ڈے میں چھٹی مرتبہ 150 سے زیادہ رنوں کی اننگز کھیلی ۔ یہ ورلڈ کپ میں دوسرا موقع تھا ، جب انہوں نے 150 سے زیادہ رن اسکور کئے ۔ ویسے پچھلے ہفتہ روہت شرما بھی 150 رن کے قریب پہنچ گئے تھے ، لیکن وہ تھوڑا سا چوک گئے ۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 140 رن بنائے ۔

      خیال رہے کہ رواں ہفتہ ہی روہت شرما کا ایک اور بڑا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ روہت شرما ، ای بی ڈیویلئرس اور کرس گیل کے نام ایک اننگز میں سب سے زیادہ 16 چھکے لگانے کا ریکارڈ تھا ، لیکن انگلینڈ کے کپتان مورگن نے افغانستان کے خلاف 17 چھکے لگا کر اس ریکارڈ کو اپنے نام کرلیا ۔

      علاوہ ازیں روہت شرما کے نام ون ڈے میں سب سے زیادہ دوہری سنچریاں بنانے کا بھی ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے اب تک سب سے زیادہ تین ڈبل سنچریاں بنائی ہیں ۔ آسٹریلیا کے خلاف سال 2013 میں 209 رن ، سال 2014 میں سری لنکا کے خلاف 264 رن اور پھر 2017 میں موہالی کے میدان پر ناٹ آوٹ 208 رن ۔ اس ریکارڈ تک پہنچنا کسی بھی بلے بازی کیلئے بڑا چیلنج ہوگا ۔
      First published: