உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs WI: پاکستان نے دو جیت کے ساتھ 6 ممالک کو پیچھے کو چھوڑا، ٹیم انڈیا پر بھی بھاری پڑے بابر اعظم

    PAK vs WI: پاکستان نے دو جیت کے ساتھ 6 ممالک کو پیچھے کو چھوڑا، ٹیم انڈیا پر بھی بھاری پڑے بابر اعظم (Pakistan cricket twitter)

    PAK vs WI: پاکستان نے دو جیت کے ساتھ 6 ممالک کو پیچھے کو چھوڑا، ٹیم انڈیا پر بھی بھاری پڑے بابر اعظم (Pakistan cricket twitter)

    World Cup Super League: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم نے کیریبیئن ٹیم کو 120 رنز سے شکست دے کر بڑی جیت درج کی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم نے کیریبیئن ٹیم کو 120 رنز سے شکست دے کر بڑی جیت درج کی۔ پاکستان کی ٹیم 1991 کے بعد سے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو طرفہ ون ڈے سیریز نہیں ہاری ہے۔ پچھلی 11 سیریز کی بات کریں تو پاکستان نے 10 میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ایک سیریز برابر رہی ہے۔ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچ جیتنے کے بعد پاکستان نے ورلڈ کپ سپر لیگ میں 6 پوزیشن کی بڑی چھلانگ لگا دی ہے۔ ٹیم اب چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ہندوستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان نے نائب کپتان نے ڈرائیو لگاکر پکڑا حیرات انگیز کیچ، سبھی رہ گئے دنگ


      ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو پاکستان کی ٹیم اس وقت چوتھے نمبر پر ہے۔ وہ اب تک 14 میچ کھیل چکی ہے ، جس میں سے 8 میں اس کو جیت ملی ہے ، جب کہ 6 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس کے پاس 80 پوائنٹس ہیں۔ لیگ میں کل 13 ٹیموں کو موقع ملا ہے اور سبھی کو 24-24 میچز کھیلنے ہیں۔ ہندوستان سمیت ٹاپ 8 میں رہنے والی ٹیموں کو اگلے سال منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست انٹری ملے گی۔ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں منعقد ہونے والا ہے، ایسے میں میزبان ہونے کے ناطے ٹیم انڈیا کوالیفائی کر چکی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کیلئے اچھی خبر، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے کھلاڑی کو ملی دوبارہ گیند بازی کی اجازت


      ورلڈ کپ سپر لیگ کی بات کریں تو اب تک صرف 2 ٹیمیں 100 پوائنٹس تک پہنچ پائی ہیں۔ بنگلہ دیش نے اب تک 18 میچ کھیلے ہیں۔ اس نے 12 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ افغانستان کی ٹیم 12 میں سے 10 میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے پاس بھی 100 پوائنٹس ہیں۔ انگلینڈ کے 15 میچوں میں 95 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان کے 14 میچوں میں 80 پوائنٹس ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے اب تک 20 میچ کھیلے ہیں۔ اس کے 8 جیت کے ساتھ 80 پوائنٹس ہیں اور وہ 5ویں نمبر پر ہے۔

      ٹیم انڈیا کی بات کریں تو اس نے اب تک 12 میں سے 8 میچ جیتے ہیں۔ ٹیم 79 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ اس کا ایک پوائنٹ پینالٹی کی وجہ سے کاٹا گیا ہے ۔ ٹیم نے وقت پر پورا اوور نہیں پھینکا تھا ۔

       

      آسٹریلیا کے 12 میچوں میں 70 پوائنٹس ہیں اور وہ نمبر 7 پر ہے۔ ٹیم اب تک 7 میچ جیت چکی ہے۔ آئرلینڈ 68 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں، سری لنکا 62 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں اور نیوزی لینڈ 60 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: