ہوم » نیوز » اسپورٹس

ڈبلیو ٹی سی: ہندوستانی ٹیم کے پروگرام کا اعلان، پاکستان کے خلاف نہیں کھیلے گی وراٹ اینڈ کمپنی

ہندوستانی ٹیم دوسری عالمی ٹسٹ چمپئن شپ (World Test Championship) میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ اپنے گھر پر ٹیم انڈیا آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے مد مقابل ہوگی۔

  • Share this:
ڈبلیو ٹی سی: ہندوستانی ٹیم کے پروگرام کا اعلان، پاکستان کے خلاف نہیں کھیلے گی وراٹ اینڈ کمپنی
ڈبلیو ٹی سی: ہندوستانی ٹیم کے پروگرام کا اعلان، پاکستان کے خلاف نہیں کھیلے گی وراٹ اینڈ کمپنی

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم (Team India) عالمی ٹسٹ چمپئن شپ (WTC) کے دوسرے مرحلے میں بھی پاکستان سے نہیں کھیلے گا اور اسے آئندہ دو سالوں میں تین دورے کرنے ہیں، جس کی شروعات آئندہ ماہ انگلینڈ سیریز کے ساتھ ہو رہی ہے۔ ضوابط کے مطابق، عالمی ٹسٹ چمپئن شپ (World Test Championship) کلینڈر میں 9 ممالک کو اپنی پسند کے 6 ممالک کے خلاف کھیلنا ہے اور 2023-2021 مرحلے میں ہندوستانی ٹیم (Team India) ویسٹ انڈیز کے بجائے سری لنکا سے کھیلے گی۔ ٹیم 2017 کے ابتدائی ڈبلیو ٹی سی مرحلے کے دوران ویسٹ انڈیز سے کھیلی تھی۔ ہندوستانی ٹیم چار اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز سے ڈبلیو ٹی سی مہم شروع کرے گی۔ ٹیم کو دسمبر 2021 سے جنوری 2022 کے درمیان جنوبی افریقہ کا دورہ بھی کرنا ہے، پھر اسے نومبر 2022 میں بنگلہ دیش کے خلاف اس کی ہی سرزمین پر سیریز کھیلنی ہے۔


انگلینڈ کے خلاف اس کے میدانوں پر سیریز کے علاوہ سب سے بڑی سیریز اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سال ستمبر سے نومبر کے درمیان شروع ہوگی۔ ان کے علاوہ ہندوستان اس سال نومبر میں دو ٹسٹ میچوں کے لئے نیوزی لینڈ اور فروری سے مارچ 2022 تک سری لنکا کی میزبانی کرے گا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو آفیشیل طور پر تصدیق کی کہ ڈبلیو ٹی سی کے دوسرے مرحلے کے دوران جیت درج کرنے پر 12 پوائنٹ، ڈرا پر چار پوائنٹ اور میچ ٹائی ہونے پر 6 پوائنٹ دیئے جائیں گے۔


آئی سی سی نے مزید کہا کہ جیتے گئے پوائنٹ کے فیصد کا استعمال 23-2021 کے مرحلے میں مقامات کا تعین کرنے کے لئے کیا جائے گا۔ اس سے پہلے ہر ٹسٹ سیریز کے لئے 120 پوائنٹ طے کئے گئے تھے، جس سے عدم مساوات پیدا ہوتی تھی کیونکہ دو ٹسٹ میچوں کی ایک سیریز میں ایک ٹسٹ جیتنے پر ٹیم کو 60 پوائنٹ مل جاتے تھے جبکہ پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر صرف 24 پوائنٹ ملتے تھے۔


ہندوستانی ٹیم چار اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز سے ڈبلیو ٹی سی مہم شروع کرے گی۔
ہندوستانی ٹیم چار اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز سے ڈبلیو ٹی سی مہم شروع کرے گی۔


آئی سی سی نے کیوں بدل دیا پوائنٹ سسٹم

پی ٹی آئی نے گزشتہ ماہ ہی رپورٹ دے دی تھی کہ آئی سی سی ڈبلیو ٹی سی کے دوسرے مرحلے کے لئے نیا پوائنٹ ٹیبل شروع کرنے جا رہا ہے۔ آئی سی سی کے کارگزار چیف ایگزیکٹیو جیوف الارڈائس نے کہا کہ گزشتہ سال کے خلل سے سبق لے کر یہ تبدیلی پوائنٹ سسٹم کو آسان بنانے کے لئے کئے گئے ہیں۔ الارڈائس نے آئی سی سی کے بیان میں کہا، ’ہمیں ردعمل ملا کہ گزشتہ پوائنٹ سسٹم کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ سمیتی نے ہر ایک میچ کے لئے ایک نیا معیاری نظام کی تجویز رکھتے وقت اسے دھیان میں رکھا‘۔

جون 2023 میں ختم ہونے والے ڈبلیو ٹی سی کے دوسرے مرحلے میں پانچ ٹسٹ میچوں کی صرف دو سیریز شامل ہیں۔ ان میں ہندوستان - انگلینڈ سیریز کے علاوہ اس سال آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ایشیز سیریز شامل ہے۔ آسٹریلیا کے آئندہ سال کے ہندوستان دورے میں چار ٹسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ نئے مرحلے میں چار میچوں کی اکلوتی سیریز ہوگی۔ 9 ٹسٹ ٹیمیں کل 6-6 سیریز کھیلیں گی۔ ان میں سے گزشتہ بار کی طرح تین سیریز ملک میں اور تین سیریز بیرون ممالک میں کھیلنی ہوں گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2021 06:16 PM IST