ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے پہلے آئی سی سی نے دیا ٹیم انڈیا کو جھٹکا! گیند سے ہوگیا 'کھیل'، دو سال پہلے بھی ہوا تھا ایسا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے پہلے آئی سی سی نے دیا ٹیم انڈیا کو جھٹکا! گیند سے ہوگیا 'کھیل'، دو سال پہلے بھی ہوا تھا ایسا (AFP)
WTC Final 2023: فائنل میں استعمال ہونے والی گیند کے حوالے سے بڑی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ہندوستان میں ٹیسٹ میچ ایس جی بال سے کھیلے جاتے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں کوکابورا استعمال کیا جاتا ہے، لیکن فائنل ڈیوک بال سے ہوگا۔
نئی دہلی : ٹیم انڈیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ فائنل 7 جون سے انگلینڈ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانا ہے۔ کپتان روہت شرما 2013 کے بعد ہندوستانی ٹیم کو پہلی آئی سی سی ٹرافی دلانا چاہیں گے۔ ادھر فائنل میں استعمال ہونے والی گیند کے حوالے سے بڑی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ہندوستان میں ٹیسٹ میچ ایس جی بال سے کھیلے جاتے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں کوکابورا استعمال کیا جاتا ہے، لیکن فائنل ڈیوک بال سے ہوگا۔ کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی نے اس کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ خیا رہے کہ فائنل کیلئے دونوں ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
نیوز 18 کرکٹ نیکسٹ کی خبر کے مطابق فائنل میچ انگلینڈ میں ہونا ہے۔ ایسے میں میزبان ملک کے مطابق میچ میں گیند کا استعمال کیا جائے گا۔ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ ڈیوک گیند سے کھیلے جاتے ہیں۔ آئی سی سی ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی میچ میں میزبان ملک کی پسند کی گیند استعمال کرتا ہے۔ اس لئے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں صرف ڈیوک بال استعمال کی جائے گی۔ اس سے پہلے 2021 میں بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے سیزن کا فائنل انگلینڈ میں کھیلا گیا تھا اور اس وقت بھی ڈیوک بال کا ہی استعمال کیا گیا تھا۔ حال ہی میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ڈیوک بال سے تیاری کے حوالے سے بڑی بات کہی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ہم سبھی تیز گیند بازوں کو ڈیوک بال بھیج رہے ہیں تاکہ وہ اس کے ساتھ بھی پریکٹس کر سکیں۔
روہت شرما نے کہا تھا کہ 21 مئی تک آئی پی ایل 2023 کے پلے آف کیلئے 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔ ایسے میں جو کھلاڑی فارغ ہوں گے، انہیں پہلے انگلینڈ بھیجا جائے گا، تاکہ وہ وہاں خود کو اس کے مطابق تیار کر سکیں۔ ٹیسٹ کیلئے منتخب ٹیم کے بارے میں بات کریں تو چیتشور پجارا ابھی انگلینڈ میں ہیں اور کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔