پاکستان کی ہار سے کھلے ہندوستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جانے کے راستے، جانئے کیسے
پاکستان کی ہار سے کھلے ہندوستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جانے کے راستے، جانئے کیسے ۔ تصویر : AP
Pakistan vs England : پاکستان کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ہار کی وجہ سے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹیم اس وقت ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر ہے اور آگے اس کا سفر مشکل نظر آرہا ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم جب میدان پر آپس میں کھیلتی ہیں تو مقابلہ دلچسپ ہوتا ہے ۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے اور ان دونوں کی جیت ہار کا فرق ان کے ٹورنامنٹ میں آگے کے سفر پر پڑتا ہے ۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پیر کو شرمناک ہار ملی ۔ اس ہار سے ہندوستانی ٹیم کو فائدہ ملا ہے ۔
پاکستان کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ہار کی وجہ سے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹیم اس وقت ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر ہے اور آگے اس کا سفر مشکل نظر آرہا ہے ۔ آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہے اور وہ اس وقت ٹاپ پر ہے ۔ دوسری پوزیشن پر جنوبی افریقہ ہے جبکہ تیسرے نمبر پر سری لنکا کی ٹیم ہے ۔ ہندوستانی ٹیم پاکستان سے ایک درجہ اوپر چوتھی پوزیشن پر ہے ۔
پاکستان کو راولپنڈی ٹیسٹ میں ملی ہار سے ہندوستان کے فائنل میں جانے کا موقع بڑھ گیا ہے ۔ ٹیم انڈیا کے پاس کل چھ مقابلے باقی ہے ۔ دو بنگلہ دیش اور چار آسٹریلیا کے خلاف ۔ اگر ٹیم انڈیا بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں سویپ کرتی ہے اور اس کے بعد گھر پر آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں ایک میچ گنواکر 2۔ 1 یا 3۔1 سے سیریز اپنے نام کرتی ہے تو بھی فائنل میں جگہ بناسکتی ہے ۔
وہیں آسٹریلیا کی ٹیم اگر حالیہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہوتی ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے دونوں میچ جیت جاتی ہے وہ فائنل میں پہنچ سکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔