WPL 2023: ممبئی انڈینز نے رقم کی تاریخ، جیتا پہلا ڈبلیو پی ایل خطاب، دہلی کیپیٹلز کو دی مات
WPL 2023: ممبئی انڈینز نے رقم کی تاریخ، جیتا پہلا ڈبلیو پی ایل خطاب، دہلی کیپیٹلز کو دی مات ۔ تصویر : WPL Twitter page
WPL 2023 : ممبئی انڈینز نے ویمنز پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن جیت کر تاریخ کے اوراق میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ اتوار 26 مارچ کو ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی نے دہلی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
ممبئی : ممبئی انڈینز نے ویمنز پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن جیت کر تاریخ کے اوراق میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ اتوار 26 مارچ کو ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی نے دہلی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 131 رنز بنائے۔ ممبئی کی ٹیم نے نیٹ سائیور برنٹ کی نصف سنچری کی بدولت آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔
فائنل میچ میں جب مقابلہ کسی بھی طرف جا سکتا تھا، ممبئی کی نیٹ سائیور برنٹ نے سنبھل کر اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کو جیت دلانے کے بعد ہی واپس لوٹیں۔ نیٹ سائیور برنٹ نے 55 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر فائنل میچ میں چیمپئن والی کارکردگی دکھا کر تاریخ کے صفحات میں اپنا نام درج کرالیا۔ فائنل میچ میں دہلی کیپٹلز کا آغاز توقع کے برعکس تھا اور اسسی وونگ نے ایک کے بعد ایک تین جھٹکے دے کر ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ شیفالی ورما، ایلس کیپسی اور پھر جمائمہ ریڈریگز کو یکے بعد دیگرے باہر کا راستہ دکھایا ۔ تاہم مسلسل جھٹکوں کے بعد کپتان میگ لیننگ نے ایک اینڈ کو سنبھالا اور اسکور کو آگے بڑھایا ۔ ماری جان کیپ 18 رنز بناکر بعد واپس لوٹیں تو پوری ٹیم بکھر گئی۔ کپتان لیننگ 35 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں۔
79 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد شیکھا پانڈے نے آکر اپنے ہاتھ کھولے اور دوسرے اینڈ پر رادھا یادو کا بھرپور ساتھ ملا ۔ شیکھا نے 17 گیندوں میں 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 27 رنز بنائے ۔
وہیں رادھا نے 12 گیندوں میں 2 چوکے اور 2 چھکے لگا کر ناٹ آوٹ 27 رنز کی اننگز کھیلی اور اسکور کو 131 رنز تک پہنچایا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔