WPL 2023: ریٹائرمنٹ کے بعد جھولن گوسوامی کی واپسی، آئی پی ایل خاتون ٹیم ممبئی انڈینز میں ملی بڑی ذمہ داری
WPL 2023: ریٹائرمنٹ کے بعد جھولن گوسوامی کی واپسی، آئی پی ایل خاتون ٹیم ممبئی انڈینز میں ملی بڑی ذمہ داری ۔ تصویر : AFP
WPL 2023: حال ہی میں اپنے شاندار بین الاقوامی کیریئر کو الوداع کہنے والی لیجنڈ خاتون تیز گیند باز جھولن گوسوامی نئی ذمہ داری کیلئے تیار ہیں۔ اتوار 5 فروری کو ممبئی انڈینز نے اگلے ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کیلئے کوچنگ ٹیم کا اعلان کیا۔ جھولن کو مینٹور اور گیند بازی کوچ کا دوہرا کردار دیا گیا ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ایک شاندار قدم اٹھاتے ہوئے نے مردوں کی مقبول ٹی ٹوینٹی لیگ انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر خواتین کے آئی پی ایل کا آغاز کیا ہے۔ 3 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے خواتین کے ٹورنامنٹ میں اب 5 ٹیمیں میدان میں اتریں گی ۔ بی سی سی آئی نے ٹیموں کی نیلامی کے لئے تجاویز طلب کی تھیں اور اس کے بعد ہی 5 شہروں کی فرنچائزی ٹیم کا فیصلہ کیا گیا۔ ممبئی کی خواتین ٹیم نے لیجنڈ تیز گیند باز جھولن گوسوامی کو ویمنز پریمیئر لیگ کیلئے ٹیم کا مینٹور بنایا ہے۔
حال ہی میں اپنے شاندار بین الاقوامی کیریئر کو الوداع کہنے والی لیجنڈ خاتون تیز گیند باز جھولن گوسوامی نئی ذمہ داری کیلئے تیار ہیں۔ اتوار 5 فروری کو ممبئی انڈینز نے اگلے ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کیلئے کوچنگ ٹیم کا اعلان کیا۔ جھولن کو مینٹور اور گیند بازی کوچ کا دوہرا کردار دیا گیا ہے ۔ وہیں انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈس کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم کے بلے بازی کوچ کی ذمہ داری سابق ہندوستانی آل راؤنڈر دیویکا پلشیکار کو دی گئی ہے جب کہ ترپتی چندگاڈکر بھٹاچاریہ ٹیم منیجر کی اہم ذمہ داری سنبھالیں گی ۔
اس موقع پر نیتا ایم امبانی نے کہا کہ میں شارلٹ ایڈورڈس، جھولن گوسوامی، اور دیویکا پلشیکار کا ایم آئی ۔۔۔۔۔ میں خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ کھیل میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو دیکھنا بہترین ہے، جو نہ صرف کھلاڑیوں کے طور پر بلکہ کوچز، منتظمین اور معاون عملے کے طور پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ یہ ہندوستان میں خواتین کے کھیلوں کیلئے ایک شاندار وقت ہے۔ ہماری خواتین کھلاڑیوں نے مسلسل بین الاقوامی سطح پر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
بتادیں کہ خواتین کی کرکٹ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ جھولن کے پاس ہے۔ انہوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک ہندوستان کیلئے کھیلتے ہوئے 350 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ کرکٹ میں ان کے اہم کردار کیلئے حکومت ہند نے انہیں 'پدم شری' سے نوازا ہے۔
( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔