WPL 2023 : فائنل میں پہنچی ممبئی انڈینز، 20 سال کی گیند باز نے لی ہیٹ ٹرک، دہلی کیپیٹلز سے ہوگا خطابی مقابلہ
WPL 2023 : فائنل میں پہنچی ممبئی انڈینز، 20 سال کی گیند باز نے لی ہیٹ ٹرک، دہلی کیپیٹلز سے ہوگا خطابی مقابلہ (WPL Twitter)
WPL 2023, Mumbai Indians vs UP Warriorz: ویمنز پریمیئر لیگ 2023 کا فائنل ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں ممبئی انڈینز نے یوپی واریئرز کو شکست دیدی۔
نئی دہلی : ویمنز پریمیئر لیگ 2023 کا فائنل ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں ممبئی انڈینز نے یوپی واریئرز کو شکست دیدی۔ اسسی وونگ نے ممبئی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس 20 سالہ تیز گیند باز نے ڈبلیو پی ایل کی پہلی ہیٹ ٹرک لی۔ اسسی وونگ نے یوپی واریئرز کے 13ویں اوور میں لگاتار 3 گیندوں پر تین وکٹ لئے۔
اسسی نے 13ویں اوور کی دوسری گیند پر کرن نوگیرے کو نیٹ سائیور برنٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اگلی ہی گیند پر اسسی نے سمرن شیخ کو کلین بولڈ کردیا۔ صوفی الیکسٹن ہیٹ ٹرک گیند کا سامنا کرنے کیلئے آئیں۔ اسسی کی گیند آف اسٹمپ کے باہر تھی۔ صوفی نے اس پر شاٹ مارنے کی کوشش کی۔ لیکن گیند بلے کے کنارے سے لگ کر اسٹمپ سے ٹکرا گئی اور اس طرح 20 سالہ اسسی ویمنز پریمیئر لیگ میں ہیٹ ٹرک لینے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔
بتادیں کہ آئی اسسی کو ممبئی انڈینز نے 30 لاکھ کی بنیادی قیمت میں خریدا تھا۔ انہیں اس سال انگلینڈ کی جانب سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ لیکن اسسی نے ویمنز پریمیئر لیگ میں شاندار گیند بازی کی۔
وہیں اگر ایلیمینیٹر میچ کی بات کریں تو اس میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ جواب میں یوپی واریئرز کی پوری ٹیم 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ممبئی انڈینز نے ایلیمینیٹر میچ کو 72 رنز سے جیت لیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔