உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    WTC 2021-23: جسپریت بمراہ کے لئے شاہین آفریدی بنے مصیبت، اس بڑے ریکارڈ کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑے

    WTC 2021-23: آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ 2023-2021 میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں شاہین آفریدی ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے کافی قریب آگئے ہیں۔

    WTC 2021-23: آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ 2023-2021 میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں شاہین آفریدی ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے کافی قریب آگئے ہیں۔

    WTC 2021-23: آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ 2023-2021 میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں شاہین آفریدی ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے کافی قریب آگئے ہیں۔

    • Share this:
      کولمبو: پاکستان اور سری لنکا (Pakistan vs Sri Lanka) کے درمیان کھیلے جانے والے دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کا آغاز ہوچکا ہے۔ سیریز کا پہلا مقابلہ گالے واقع گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہاں میزبان ٹیم کے کپتان دمتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ ان کا یہ فیصلہ کچھ خاص ثابت نہیں ہوا۔ میزبان ٹیم پہلے ہی دن 222 رنوں کے کل اسکور پر آوٹ ہوگئی ہے۔

      سری لنکا کی اس خستہ صورتحال میں پاکستان کے 22 سالہ نوجوان اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) کا اہم ہاتھ رہا۔ انہوں نے گرین آرمی کے لئے اوور کی گیند بازی کرتے ہوئے کل چار کامیابی حاصل کی۔ پہلی اننگ میں شاہین آفریدی نے اپوزیشن ٹیم کے جن کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا، اس میں کپتان دمتھ کرونا رتنے، دھننجے ڈی سلوا، وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا اور مہیش تیکشنا کا نام شامل رہا۔

      بمراہ کے قریب آئے شاہین شاہ آفریدی

      آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ 2023-2021 میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں شاہین آفریدی ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے کافی قریب آگئے ہیں۔ دراصل جسپریت بمراہ نے اس سیزن میں اب تک 10 میچ کھیلتے ہوئے 19 اننگوں میں 19.73 کی اوسط سے 45 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہیں شاہین آفریدی کے نام بھی 41 وکٹ ہوگئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے آٹھ مقابلے کھیلتے ہوئے 14 اننگوں میں شرکت کی ہے۔

      ان دونوں گیند بازوں کے بعد تیسرے مقام پر انگلینڈ کے تجربہ کار تیز گیند باز جیمس اینڈرسن کا نام آتا ہے۔ اینڈرسن نے اس سیزن میں اپنی ٹیم کے لئے 10 میچ کھیلتے ہوئے 19 اننگوں میں 21.70 کی اوسط سے 40 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ موجودہ سیزن میں اینڈرسن نے دو بار پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

      پاکستانی اسٹار گیند باز نے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں اپنے ہم وطن سابق کھلاڑی عبدالرحمن کی برابری کرلی ہے۔ دراصل عبدالرحمن نے ٹسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کے لئے  2007 سے 2014 کے درمیان 22 میچ کھیلتے ہوئے 43 اننگوں میں 29.39 کی اوسط سے 99 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہیں سری لنکا کے خلاف چار وکٹ حاصل کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے نام بھی ٹسٹ کرکٹ میں 99 وکٹ ہوگئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے یہ وکٹ *25 میچ کی 41 اننگوں میں حاصل کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: