ہوم » نیوز » اسپورٹس

WTC Final : فینس کی امیدوں پر پھرا پانی ، چوتھے دن کا مکمل کھیل بارش کی نذر

چوتھے دن کا کھیل پہلے روز کی طرح مکمل طورپر بارش سے متاثر رہا اور دن میں کوئی گیند نہیں پھینکی گئی۔ دن کا کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی بارش شروع ہوچکی تھی اور میدان کی پچ اور اس کے آس پاس کا علاقہ کوور سے ڈھکا ہوا تھا۔

  • Share this:
WTC Final : فینس کی امیدوں پر پھرا پانی ، چوتھے دن کا مکمل کھیل بارش کی نذر
فینس کی امیدوں پر پھرا پانی ، چوتھے دن کا مکمل کھیل بارش کی نذر۔ (PC-AFP)

ساوتھمپٹن: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن پیر کے روز مکمل کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔ کل تیسرے دن لنچ کے بعد ہندوستانی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رن بنا کر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں، نیوزی لینڈ نے 49 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 101 رن بنائے ۔ وہ ہندوستان کے اسکور سے 116 رن پیچھے ہے ۔ اسٹمپ پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایک چوکا کی مدد سے 37 گیندوں میں 12 رنز بنائے اور راس ٹیلر بغیر کھاتہ کھولے کریز پر موجود تھے۔


چوتھے دن کا کھیل پہلے روز کی طرح مکمل طورپر بارش سے متاثر رہا اور دن میں کوئی گیند نہیں پھینکی گئی۔ دن کا کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی بارش شروع ہوچکی تھی اور میدان کی پچ اور اس کے آس پاس کا علاقہ کوور سے ڈھکا ہوا تھا۔ میچ دیکھنے کے لئے پرجوش کرکٹ فینس مایوس رہے ۔ اب ایسا طے مانا جارہا ہے کہ اس مقابلہ میں ریزرو ڈے کا استعمال ہوگا ۔ یعنی میچ چھ دنوں تک کھیلا جائے گا ۔



میچ کے دوسرے اور تیسرے دن صرف کچھ کھیل ممکن ہوپایا جبکہ پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ میچ میں صرف ایک دن باقی ہے اور ایک دن ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

پہلی اننگز میں ہندوستان کی طرف سے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے سب سے زیادہ 49 رن بنائے جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے 44 رن بنائے ۔ ان کے علاوہ روہت شرما نے 34 رن اور شبھمن گل نے 28 رن کی اننگز کھیلی ۔ اشون نے 22 اور آخری وکٹ کے طور پر پویلین لوٹے جڈیجہ نے 15 رن بنائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 21, 2021 10:56 PM IST