ہوم » نیوز » اسپورٹس

WTC Final: محمد سمیع نے نیوزی لینڈ کو بڑی سبقت سے روکا ، ریزرو ڈے میں ملے گی جیت یا میچ ہوگا ڈرا?

India vs New Zealand, Day 5 : ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں سنبھل کر کھیلتے ہوئے 30 اوور کے کھیل میں سلامی بلے بازوں شبھمن گِل اور روہت شرما کے وکٹ کھو کر 64 رن بنا لیے ہیں اور اس کے پاس اب 32 رن کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ میچ کا فیصلہ اب چھٹے دن بدھ کے روز جا کر ہوگا جو اس میچ کے لیے ریزرو دن کے طور پر رکھا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 23, 2021 12:41 AM IST
  • Share this:
WTC Final: محمد سمیع نے نیوزی لینڈ کو بڑی سبقت سے روکا ، ریزرو ڈے میں ملے گی جیت یا میچ ہوگا ڈرا?
WTC Final: محمد سمیع نے نیوزی لینڈ کو بڑی سبقت سے روکا ، ریزرو ڈے میں ملے گی جیت یا میچ ہوگا ڈرا? . (AFP)

ساؤتھمپٹن : تیز گیندباز محمد سمیع کی قیادت میں ہندوستانی گیندبازوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پانچویں دن منگل کے روز پہلی پاری میں 249 رن پر روک دیا اور نیوزی لینڈ نے پاری میں 32 رن کی مختصر سبقت حاصل کرلی۔ محمد سمیع نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹ لئے ۔ اس کے علاوہ ایشانت شرما نے تین ،اشون نے دو اور جڈیجہ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔


اس کے بعد ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں سنبھل کر کھیلتے ہوئے 30 اوور کے کھیل میں سلامی بلے بازوں شبھمن گِل اور روہت شرما کے وکٹ کھو کر 64 رن بنا لیے ہیں اور اس کے پاس اب 32 رن کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ میچ کا فیصلہ اب چھٹے دن بدھ کے روز جا کر ہوگا جو اس میچ کے لیے ریزرو دن کے طور پر رکھا گیا ہے۔


روہت اور گِل نے دوسری پاری میں اوپننگ شراکت داری میں 10.4 اوور میں 24 رن جوڑے۔ ٹِم ساؤتھی نے گِل کو پویلین بھیج کر نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ گِل نے 33 گیندوں میں آٹھ رن بنائے۔ میدان پر پھر اترے چیتیشور پجارا نے روہت کے ساتھ پاری کو آگے بڑھایا اور اسکور 51 رن تک لے گئے۔


کھیل ختم کیے جانے سے کچھ وقت پہلے روہت نے ساؤتھی کی اندر آتی گیند پر کھیلنے کی کوشش نہیں کی اور بلہ ہوا میں اٹھا لیا۔ کیوی کھلاڑیوں کی اپیل پر امپائر نے اپنی انگلی اٹھا دی اور روہت پویلین لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 23, 2021 12:41 AM IST