உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    WTC Point Table: پاکستان کی سری لنکا میں شرمناک ہار سے ہندوستان کو ہوا بڑا فائدہ، ٹاپ 5 میں ہوئی تبدیلی

    WTC Point Table: پاکستان کی سری لنکا میں شرمناک ہار سے ہندوستان کو ہوا بڑا فائدہ، ٹاپ 5 میں ہوئی تبدیلی (AFP)

    WTC Point Table: پاکستان کی سری لنکا میں شرمناک ہار سے ہندوستان کو ہوا بڑا فائدہ، ٹاپ 5 میں ہوئی تبدیلی (AFP)

    WTC Point Table: پاکستان کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کے ساتھ ہی 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کے ساتھ ہی 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھی۔ ایسے میں نتیجہ کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ سری لنکا کو جیت کے بعد 12 پوائنٹس ملے اور وہ چھٹے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم شکست کے بعد تیسرے نمبر سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ۔ جبکہ ٹیم انڈیا جو پہلے پاکستان سے نیچے تھی، اب اپنے روایتی حریف سے اوپر ہوگئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم شاندار فارم میں، لیکن اس نئے گیند باز کے سامنے ہوجاتے ہیں بے بس


      ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ نے اب تک 7 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور اس کے 71.43 فیصد پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا نے 10 میں سے 6 ٹیسٹ جیتے ہیں۔ ٹیم کے 70 فیصد پوائنٹس ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے بعد سری لنکا کے 53.33 فیصد پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا اب تک 10 میچ کھیل چکا ہے ، جس میں سے 5 میں جیت ملی ہے ، جب کہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہیں ایک میچ ڈرا رہا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جے سوریہ کے 'پنچ'سے سہما پاکستان، بابر اینڈکمپنی کو سری لنکا میں ملی شرمناک ہار


      وہیں ٹیم انڈیا پہلے کی طرح چوتھے نمبر پر برقرار ہے۔ اس کے 52.08 فیصد نمبر ہیں۔ ہندوستان نے اب تک 12 میچ کھیلے ہیں، جس میں 6 میں جیت ملی ہے جب کہ 4 میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے وہیں 2 میچ ڈرا رہے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم تیسرے سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ اس کے 51.85 فیصد نمبر ہیں۔ وہ اب تک 9 میچ کھیل چکی ہے ۔ 4 میں جیت ملی ہے جبکہ 3 میں ہار ملی ہے ۔ 2 میچ ڈرا رہے ہیں ۔

      ویسٹ انڈیز کی ٹیم 50 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ ٹیم اب تک 9 میچ کھیل چکی ہے۔ 4 میں جیت جبکہ 3 میں ہار ملی ہے ۔ 2 میچ ڈرا پر ختم ہوئے ہیں ۔ اگر پوائنٹس ٹیبل میں دیگر ٹیموں پر نظر ڈالیں تو انگلینڈ کی ٹیم 33.33 فیصد پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 25.93 فیصد پوائنٹس کے ساتھ 8ویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم 13.33 فیصد پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے 9ویں نمبر پر ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: