ہوم » نیوز » اسپورٹس

کرکٹ کے میدان پر بڑا حادثہ ، گیند باز کے سر پر لگی گیند ، سر میں فریکچر ، اب تین ماہ تک نہیں کھیل سکے گا کرکٹ

یارکشائر لیگ اسپنر جوش پوئسڈین کو تربیت کے سیشن کے دوران سر میں فریکچر ہو گیا ہے جس کے بعد وہ تقریبا تین مہینے کے لئے کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 26, 2019 07:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرکٹ کے میدان پر بڑا حادثہ ، گیند باز کے سر پر لگی گیند ، سر میں فریکچر ، اب تین ماہ تک نہیں کھیل سکے گا کرکٹ
کرکٹ کے میدان پر بڑا حادثہ ، گیند باز کے سر پر لگی گیند ، سر میں فریکچر ، اسپتال میں داخل

یارکشائر لیگ اسپنر جوش پوئسڈین کو تربیت کے سیشن کے دوران سر میں فریکچر ہو گیا ہے جس کے بعد وہ تقریبا تین مہینے کے لئے کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔ ہیڈنگلے میں ٹریننگ کے دوران جوش کو ٹیم ساتھی کی گیند سر کے ایک حصے میں لگ گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ، جہاں سی ٹی اسکین میں سر کے اندرونی حصے میں خون کے رساو کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کے مکمل طور پر ٹھیک ہونے کی امید ظاہر کی ہے ، لیکن وہ تین ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔


جوش نے کہاکہ میں ایک کھلاڑی کو گیند ڈال رہا تھا جبکہ انہوں نے مجھے جب واپس گیند پھینکی تو وہ براہ راست میرے سر کے ایک حصے میں لگی۔ یہ میری غلطی ہی ہے کہ میں لیگ اسپن کے بجائے آف اسپن کرا رہا تھا اور وہ براہ راست میرے سر پر لگ گئی۔


انہوں نے کہاکہ جب مجھے گیند لگی تو یہ بہت تیز نہیں لگی لیکن بعد میں میرا درد بڑھتا چلا گیا اور مجھے اسپتال جانا پڑا۔ میرا اسپتال میں سی ٹی اسکین ہوا اور پتہ چلا کہ میرے سر کے اندر خون کا رساو ہوا ہے لیکن یہ میرے دماغ تک نہیں گیا۔ میرے دماغ میں ہلکی چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے مجھے نیوروسرجن کے پاس جانا پڑا ، جہاں مجھے 36 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا۔




یارکشائر کھلاڑی نے بتایا کہ ان کے سر میں چوٹ لگی ہے اس لئے اگلے چھ ہفتوں تک انہیں کافی احتیاط برتنی ہوگی اور جب تک یہ چوٹ ٹھیک نہیں ہو جاتی ہے ، انہیں اگلے تین ماہ تک آرام کرنا ہوگا۔
First published: Jul 26, 2019 07:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading