உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوسف پٹھان نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، دھونی اور گوتم گمبھیر کا ادا کیا شکریہ

    یوسف پٹھان نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، دھونی اور گوتم گمبھیر کا ادا کیا شکریہ

    یوسف پٹھان نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، دھونی اور گوتم گمبھیر کا ادا کیا شکریہ

    یوسف پٹھان (Yusuf Pathan announces retirement) نے ہندوستان کے لئے 57 ونڈے اور 22 ٹی -20 میچ کھیلے، وہ سال 2007 ٹی-20 عالمی کپ اور 2011 عالمی کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے آل راونڈر یوسف پٹھان (Yusuf Pathan) نے بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے اس جارح بلے باز نے ہندوستان کے لئے 57 ونڈے میچوں میں 810 رن بنائے، وہیں 22 ٹی -20 میچوں میں ان کے نام 236 رن رہے۔ یوسف پٹھان نے 2 ونڈے سنچری اور تین نصف سنچری بھی لگائے۔ یوف پٹھان نے 33 ونڈے اور 13 ٹی-20 وکٹ بھی اپنے نام کئے۔

      یوسف پٹھان نے جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے بے حد ہی جذباتی پیغام پوسٹ کرکے اپنے مداح اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ یوسف پٹھان نے لکھا، ’مجھے یاد ہے کہ جس دن میں نے پہلی بار ہندوستان کی جرسی پہنی تھی۔ میں نے ہی صرف وہ جرسی نہیں پہنی تھی، وہ جرسی میری فیملی، میرے کوچ، دوست اور پورے ملک نے پہنی تھی۔ میرا بچپن، زندگی کرکٹ کے ہی ارد گرد بیتا اور میں بین الاقوامی، گھریلو اور آئی پی ایل کرکٹ کھیلا، لیکن آج کچھ الگ ہے۔ آج کوئی عالمی کپ یا آئی پی ایل فائنل نہیں ہے، لیکن یہ اتنا ہی اہم دن ہے۔ آج بطور کرکٹر میرے کیریئر پر مکمل پابندی لگ رہی ہے۔ میں آفیشیل طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں‘۔

      یوسف پٹھان نے جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے بے حد ہی جذباتی پیغام پوسٹ کرکے اپنے مداح اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
      یوسف پٹھان نے جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے بے حد ہی جذباتی پیغام پوسٹ کرکے اپنے مداح اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


      یوسف پٹھان کا کیریئر

      یوسف پٹھان نے 100 فرسٹ کلاس میچوں میں 34.46 کی اوسط سے 4825 رن بنائے، جس میں ان کے بلے سے 11 سنچری نکلی۔ یوسف پٹھان نے 199 لسٹ اے اور 274 ٹی -20 میچ بھی کھیلے۔ لسٹ اے کرکٹ میں انہوں نے 9 سنچری اور ٹی-20 میں ایک سنچری لگائی۔ یوسف پٹھان کے آئی پی ایل کیریئر کی بات کریں تو اس جارح بلے باز نے 174 میچوں میں 3204 رن بنائے، جس میں انہوں نے 13 نصف سنچری اور ایک سنچری لگائی۔

       

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: