ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی کے ادارے کیلئے مدد کی اپیل کو لے کر یوراج سنگھ نے دیا اب بڑا بیان ، کہی یہ بات

یوراج سنگھ نے سخت الفاظ میں کہا کہ آفریدی کے وزیر اعظم نریندر مودی پر دئے گئے بیان سے میں مجروح ہوا ہوں ۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے میں ایسے الفاظ قبول نہیں کر سکتا ۔ میں نے انسانیت کے طور پر مدد کی اپیل کی تھی ، لیکن اب کبھی ایسا نہیں کروں گا ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 17, 2020 09:23 PM IST
  • Share this:
شاہد آفریدی کے ادارے کیلئے مدد کی اپیل کو لے کر یوراج سنگھ نے دیا اب بڑا بیان ، کہی یہ بات
شاہد آفریدی کے ادارے کیلئے مدد کی اپیل کے بعد تنقید کی زد میں آئے یوراج سنگھ نے دیا اب بڑا بیان ، کہی یہ بات

پاکستان کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے ادارے کی مدد کرنے کے بعد لوگوں کے نشانے پر آئے ہندوستان کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے انسانیت کے طور پر مدد کی اپیل کی تھی ، لیکن اب وہ ایسا کبھی نہیں کریں گے ۔ خیال رہے کہ یوراج اور ہربھجن سنگھ نے کچھ دنوں پہلے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے آفریدی کے ادارے کے لئے مدد کی اپیل کی تھی ، جس کے بعد ملک بھر میں ان دونوں کھلاڑیوں کی سخت تنقید ہوئی تھی ۔


آفریدی ہفتہ کو پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پر گئے تھے اور وہاں انہوں نے ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے برا بھلا کہا تھا ، جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کو لوگوں نے ایک بار پھر نشانے پر لیا ۔


یوراج نے ٹویٹ کر سخت الفاظ میں کہا کہ آفریدی کے وزیر اعظم نریندر مودی پر دئے گئے بیان سے میں مجروح ہوا ہوں ۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے میں ایسے الفاظ قبول نہیں کر سکتا ۔ میں نے انسانیت کے طور پر مدد کی اپیل کی تھی ، لیکن اب کبھی ایسا نہیں کروں گا ۔



گمبھیر نے دیا آفریدی کو کرارا جواب

ادھر ہندوستان کے سابق کرکٹر اور اب ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی بھی ہندوستان سے کشمیر نہیں لے سکتا ۔ خیال رہے کہ آفریدی نے ہفتہ کو پاکستان مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تھا ، جہاں انہوں نے ہندستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف برا بھلا کہا تھا اور اشتعال انگیز تقریر کی تھی ۔ آفریدی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گمبھیر نے ان پر نشانہ لگایا ۔

گمبھیر نے اپنے ٹویٹس میں آفریدی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ 16 سال کے آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس سات لاکھ لوگوں کی فوج ہے ، جسے 20 کروڑ لوگوں کی حمایت حاصل ہے ۔ اس کے باوجود وہ 70 سالوں سے کشمیر کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں ۔  کرکٹ کے میدان پر کئی بار آفریدی کو شکست دے چکے گمبھیر نے کہا کہ آفریدی ، عمران خان اور باجوا جیسے جوكرز آپ پاکستان کے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ہندوستان اور وزیر اعظم مودی کے خلاف زہر اگلتے ہو ، لیکن یاد رکھو تمہیں قیامت کے دن تک کشمیر نہیں ملے گا ۔ بنگلہ دیش یاد ہے نہ ۔ قابل ذکر ہے کہ گمبھیر اور آفریدی کے درمیان اکثر سوشل میڈیا پر تیکھی بحث ہوتی رہتی ہے ۔
First published: May 17, 2020 09:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading