شادی کا ایک مہینہ پورے ہونے پر ٹیم انڈیا کے اس اسٹار کھلاڑی کا چھلکا 'درد' ، ویڈیو وائرل
شادی کا ایک مہینہ پورے ہونے پر ٹیم انڈیا کے اس اسٹار کھلاڑی کا چھلکا 'درد' ، ویڈیو وائرل ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
لیگ اسپنر یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) اور ڈانسر دھنشری (Dhanshree) کی شادی 22 دسمبر کو ہوئی تھی ، شادی کو ایک مہینے پورا ہونے پر چہل نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے ، جس میں انہوں نے کافی جذباتی پیغام بھی لکھا ہے ۔
ٹیم انڈیا کے لیگ اسپنر یجویندر چہل ان دنوں ہریانہ کی جانب سے سید مشتاق علی ٹرافی میں کھیل رہے ہیں ۔ وہیں ان کی اہلیہ دھنشری ورما بھی سوشل میڈیا پراپنے ڈانس ویڈیوز پوسٹ کررہی ہیں ۔ جمعہ کو یجویندر چہل کی شادی کو ایک مہینہ پورا ہوگیا ۔ ٹیم انڈیا کے لیگ اسپنر یجویندر چہل اور ڈانسر دھنشری کی شادی 22 دسمبر کو ہوئی تھی ، شادی کو ایک مہینے پورا ہونے پر چہل نے انتہائی جذباتی کردینے والی پوسٹ اپنی اہلیہ کیلئے لکھی ہے ۔ یجویندر چہل نے دھنشری ورما کے ساتھ اپنا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔
یجویندر چہل نے لکھا : آج کل مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہاری شادی شدہ زندگی کیسی چل رہی ہے ۔ جب سے ہماری شادی ہوئی ہے ہم ایک دوسرے سے دور رہ کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کررہے ہیں ۔ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور دھنشری اپنے ڈانس کے ذریعہ آپ سبھی کا دل جیت رہی ہیں ۔ شادی ایک دوسرے کو سمجھنا ، عزت کرنا ، سمجھوتہ کرنا اور ایک دوسرے کو پیار کرنے کا نام ہے ۔ چہل نے مزید لکھا : ہم دونوں ایک دوسرے کو اور اپنے پیار کو خوشی نہیں دے پا رہے ہیں ، لیکن ہم اپنی قابلیت سے دوستوں کو اپنے ملک کو خوش کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ۔ چہل نے اپنے پیغام میں مزید لکھا : اس ایک مہینے کی سالگرہ کو ہم اپنا کام کرتے ہوئے ، ایک دوسرے کو زیادہ سمجھ کر اور ایک دوسرے کو پراوڈ کرکے منارہے ہیں ۔ اپنے پیار سے جلد ملنے کا انتظار کررہاہوں ۔ دھنشری مجھے تم پر فخر ہے ۔
بتادیں کہ یجویندر چہل اور دھنشری نے 22 دسمبر کو لومیرج کی تھی ۔ شادی کے بعد دونوں ہنی مون پر دبئی گئے تھے ، جہاں یہ جوڑا دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کے ساتھ ڈنر کرنے بھی گیا تھا ۔ واپس لوٹنے کے بعد یجویندر چہل ہریانہ کیلئے سید مشتاق علی ٹرافی میں کھیلنے لگے اور دھنشری بھی ڈانسنگ ویڈیوز بنانے میں مصروف ہوگئیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔