உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket: یجویندر چہل کا انسٹاگرام اکاونٹ ہیک، اہلیہ دھنشری اور دھونی کے ساتھ پرائیویٹ چیٹ لیک

    Cricket: یجویندر چہل کا انسٹاگرام اکاونٹ ہیک، اہلیہ دھنشری اور دھونی کے ساتھ پرائیویٹ چیٹ لیک (AFP)

    Cricket: یجویندر چہل کا انسٹاگرام اکاونٹ ہیک، اہلیہ دھنشری اور دھونی کے ساتھ پرائیویٹ چیٹ لیک (AFP)

    چہل اکثر دوسرے کرکٹرز کے پاؤں کھینچنا پسند کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ان کے ساتھ بھی ایک مذاق ہوا۔ دراصل راجستھان رائلز نے چہل کا انسٹاگرام ہیک کرلیا اور اس کی اطلاع سوشل میڈیا پر بھی دی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کے اسپن اسٹار یجویندر چہل کا شمار سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرگرم کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں راجستھان رائلز فرنچائز کے ساتھ ان کی وابستگی نے کرکٹ کے شائقین کو مسکرانے اور ہنسنے کے کئی لمحات فراہم کئے ہیں۔ چہل اکثر دوسرے کرکٹرز کے پاؤں کھینچنا پسند کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ان کے ساتھ بھی ایک مذاق ہوا۔ دراصل راجستھان رائلز نے چہل کا انسٹاگرام ہیک کرلیا اور اس کی اطلاع سوشل میڈیا پر بھی دی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سہواگ اور گنگولی پھر اتریں گے میدان پر، پاکستان کے کھلاڑی آئیں گے ہندوستان


      راجستھان رائلز کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے ایڈیٹیڈ اسکرین شاٹ میں ان کی اہلیہ دھنشری ورما کے ساتھ چھ الگ الگ چیٹس تھے ۔ دھنشری کی چیٹ سب سے اوپر تھی، اس کے بعد سنجو سیمسن، مہندر سنگھ دھونی، جوس بٹلر، ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور روہت شرما تھے۔ ہر چیٹ پر دوسری جانب سے ایک مزاحیہ نوٹ تھا۔ ان میں سب سے دلچسپ تھا جوس بٹلر نے چہل سے اورینج کیپ واپس دینے کی درخواست کی تھی ۔



      یہ پیغام چہل کی انگلینڈ میں جوس بٹلر کے ساتھ حالیہ تصویر سے متعلق تھا، جس کو "جب ہم لندن میں ملے تو جوس بھائی" کا کیپشن دیا گیا تھا ۔ راجستھان رائلز نے پہلے کی طرح چہل کا مذاق اڑانے کی کوشش کی تھی ۔ دراصل آئی پی ایل 2022 کے سیزن سے پہلے لیگ اسپنر نے راجستھان رائلز کے ایڈمن پیج کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی اور انہوں نے کئی مزاحیہ ٹویٹس شیئر کئے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری دو T20 میچ کا بدلے گا مقام! یہ ہے وجہ


      وہیں یجویندر چہل نے راجستھان رائلز کی پوسٹ پر مزاحیہ جواب دیا۔ ہیکر کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کیا آپ نے کبھی گھی کی چھانٹے کھائے ہیں ایڈمن؟ چہل کے اس ردعمل نے فینس کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

      بتادیں کہ یجویندر چہل ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں سات وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز رہے۔ انہوں نے اس سال آئی پی ایل 2022 کے بعد اپنا سب سے بہترین فارم جاری رکھا ہے ۔ 32 سالہ کھلاڑی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل اور دورہ زمبابوے کے لئے آرام دیا گیا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: