IPL 2022: چہل اور یشسوی کے دھمال سے راجستھان کو پنجاب پر ملی 'رائلس' جیت
IPL 2022: چہل اور یشسوی کے دھمال سے راجستھان کو پنجاب پر ملی 'رائلس' جیت (PIC-RR/Twitter)
PBKS vs RR Match Report: لیگ اسپنر یجویندر چہل کی شاندار گیند بازی کے بعد راجستھان رائلز نے نوجوان سلامی بلے باز یشسوی جیسوال (68) کی نصف سنچری کی بدولت پنجاب کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل میں اپنی ساتویں جیت درج کرلی ہے ۔
ممبئی : لیگ اسپنر یجویندر چہل کی شاندار گیند بازی کے بعد راجستھان رائلز نے نوجوان سلامی بلے باز یشسوی جیسوال (68) کی نصف سنچری کی بدولت پنجاب کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل میں اپنی ساتویں جیت درج کرلی ہے ۔ راجستھان کے 11 میچوں میں 7 جیت کے ساتھ 14 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ 10 ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ دوسری جانب پنجاب کنگز کی 11 میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے۔ پنجاب نے اب تک 5 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
پنجاب کنگز کی جانب سے دئے گئے 190 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز کی ٹیم نے 19.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ پنجاب کی جانب سے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے 2 جبکہ کگیسو ربادا اور رشی دھون نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ۔
190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز نے اچھی شروعات کی۔ جوس بٹلر اور یشسوی جیسوال کی اوپننگ جوڑی نے راجستھان کے لیے 48 رنز جوڑے۔ بٹلر 16 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ کگیسو ربادا کی گیند پر بھانوکا راجا پکسے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان سنجو سیمسن کچھ خاص نہیں کر سکے اور 12 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
راجستھان کو تیسرا جھٹکا یشسوی جیسوال کی صورت میں لگا ، جنہیں ارشدیپ سنگھ نے لیام لیونگسٹن کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا ۔ جیسوال نے اپنی نصف سنچری اننگز میں 41 گیندوں میں 9 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دیودت پڈیکل 32 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں ارشدیپ نے کپتان مینک اگروال کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
اس سے پہلے جونی بیرسٹو کی نصف سنچری اور جیتیش شرما کی شاندار اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے 5 وکٹوں پر 189 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ بیرسٹو نے 40 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ جیتیش (38 ناٹ آؤٹ) اور لیام لیونگسٹن (22) نے پانچویں وکٹ کے لیے صرف 26 گیندوں میں 50 رنز کی شراکت داری کرکے رائلز کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔ بھانوکا راجا پکسے نے بھی 27 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔