ہوم » نیوز » اسپورٹس

اینکر کا بڑا انکشاف ، خاتون ہونے کی وجہ سے بات نہیں کرتے تھے پاکستانی کرکٹر !

زینب عباس نے وومین کرکٹ زون کے ایک پاڈکاسٹ میں بتایا کہ پاکستان میں ایک کھیل صحافی ہونا کافی چیلنجنگ ہے ۔ شروعات میں کرکٹرس میرے ساتھ کام کرنے میں آرام دہ نہیں ہوتے تھے ، کیونکہ میں ایک خاتون تھی ۔

  • Share this:
اینکر کا بڑا انکشاف ، خاتون ہونے کی وجہ سے بات نہیں کرتے تھے پاکستانی کرکٹر !
اینکر کا بڑا انکشاف ، خاتون ہونے کی وجہ سے بات نہیں کرتے تھے پاکستانی کرکٹر !

ہندوستان میں مینتی لینگر کرکٹ اینکر کے طور پر اپنی الگ شناخت بنا چکی ہیں ۔ صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ فینس بھی مینتی کو پہچانتے ہیں ۔ ہندوستان میں جس طرح انہیں اپنایا گیا ، پڑوسی ملک پاکستان میں خاتون اینکر کو لے کر ایسی صورتحال نہیں ہے ۔ پاکستان کی کرکٹ پرزینٹر زینب عباس نے انکشاف کیا کہ اپنے کیریئر کی شروعات میں انہیں کافی پریشانیاں ہوتی تھیں کیونکہ کرکٹرس ان کے خاتون ہونے کی وجہ سے بات نہیں کرتے تھے ۔


زینب عباس نے وومین کرکٹ زون کے ایک پاڈکاسٹ میں بتایا کہ پاکستان میں ایک کھیل صحافی ہونا کافی چیلنجنگ ہے ۔ شروعات میں کرکٹرس میرے ساتھ کام کرنے میں آرام دہ نہیں ہوتے تھے ، کیونکہ میں ایک خاتون تھی ۔ مذہب کو کچھ زیادہ ماننے والے کھلاڑی میرے ساتھ اسکرین پر نہیں آنا چاہتے تھے ۔


زینب نے بتایا کہ اب دھیرے دھیرے حالات بدل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب دھیرے دھیرے کھلاڑی آرام دہ محسوس کرنے لگے ہیں ، کیونکہ اب مجھے کام کرتے ہوئے کافی وقت ہوگیا ہے ۔ وہ لوگ جانتے ہیں کہ میں صرف اپنا کام کررہی ہوں ۔ مینتی لینگر کی طرح زینب بھی کرکٹ سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ شاہد حفیظ کے بیٹے حمزہ سے شادی کی ہے ۔ شاہد حفیظ پاکستان کے پہلے کرکٹ کپتان عبد الحفیظ کردار کے بیٹے ہیں ۔


زینب عباس نے گزشتہ سال ہوئے 2019 ورلڈ کپ سے لے کر پاکستان سپر لیگ تک سب کوور کیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
زینب عباس نے گزشتہ سال ہوئے 2019 ورلڈ کپ سے لے کر پاکستان سپر لیگ تک سب کوور کیا ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔


زینب عباس موجودہ دور میں ان خاتون صحافیوں میں شامل ہیں ، جنہوں نے اپنے کام سے کافی شہریت پائی ہے ۔ زینب عباس نے گزشتہ سال ہوئے 2019 ورلڈ کپ سے لے کر پاکستان سپر لیگ تک سب کوور کیا ہے ۔ وہ پہلی پاکستانی خاتون پرزینٹر تھیں ، جنہوں نے ورلڈ کپ جیسے بڑے پروگرام کو ہوسٹ کیا ۔ وہ اس سے پہلے سوال کرکٹ کا اور کرکٹ دیوانگی نام کے کرکٹ پر مبنی شوز کی بھی میزبانی کرچکی ہیں ۔

اس پاڈکاسٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ کسی کھلاری کے ساتھ لاک ہونا چاہیں گی ، تو وہ شعیب اختر ہوں گے ۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کافی تفریح کرتے ہیں ، میں ان کے ساتھ کبھی بوریت محسوس نہیں کروں گی ۔
First published: Jun 01, 2020 11:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading