نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹیم نے T20 ورلڈ کپ 2022 کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے۔ ٹیم انڈیا کا تیسرا میچ اتوار کو جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔ افریقہ کے خلاف جیت حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کو پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے والے زمبابوے سے بھی محتاط رہنا ہوگا۔ پاکستان کے خلاف زمبابوے کے گیندبازوں نے جس طرح قابل تعریف کارکردگی دکھائی۔ سب اسے دیکھ کر حیران ہیں۔
حالانکہ ہندوستانی ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اگر وہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے میچ جیت لیتی ہے تو اسے آخری میچ میں زمبابوے کے خلاف زیادہ سوچنا نہیں پڑے گا۔ کیونکہ ہندوستان پہلے ہی پاکستان اور نیدرلینڈ کی ٹیم کو شکست دے چکا ہے۔ جبکہ اسے مزید تین میچز کھیلنے ہیں۔ اگر بلیو ٹیم کو ان تینوں میچوں میں دو جیت ملتی ہیں تو وہ آسانی سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
موجودہ ٹائم ٹیبل کے بارے میں بات کریں تو ہندوستانی ٹیم اپنے دو میچ میں جیت کے بعد چار پوائنٹس (+1.425) کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے تین تین پوائنٹس ہیں لیکن اچھی رن ایوریج کی وجہ سے افریقہ دوسرے اور زمبابوے کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان شرمناک ہار کے باوجود بنا سکتا ہے سیمی فائنل میں جگہ، جانئے کیسےپاکستان کی ہار ہضم نہیں کر پارہے ہیں شعیب اختر، ٹیم انڈیا کو لیکر کر ڈالی یہ پیشن گوئیساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹیم بھی دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ زمبابوے کے ساتھ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔ لیکن دونوں ٹیموں کی فارم کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر پائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیم اپنے دونوں میچ ہارنے کے بعد بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر قابض ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔