Crciket News: جنوبی افریقہ کے کرکٹر زبیر حمزہ پر لگائی گئی نو مہینے کی پابندی، کریئر کے 31 رنز بھی کاٹے جائیں گے، جانئے کیوں؟
Crciket News: جنوبی افریقہ کے کرکٹر زبیر حمزہ پر لگائی گئی نو مہینے کی پابندی، کریئر کے 31 رنز بھی کاٹے جائیں گے، جانئے کیوں؟ (AFP)
Zubayr Hamza Suspended For Nine Months : زبیر حمزہ جنوبی افریقہ کے لیے اب تک 6 ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ انہیں 31 رنز (25 اور 6) سے محروم ہونا پڑے گا جو انہوں نے اس عرصے میں بنائے ہیں۔
دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقی بلے باز زبیر حمزہ کو کرکٹ سے متعلق تمام سرگرمیوں سے 9 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ حمزہ نے 17 جنوری 2022 کو پارل ساؤتھ افریقہ میں ٹورنامنٹ سے باہر نمونے دیے تھے، جن میں ممنوعہ مادے فوروسیمائڈ کے اجزا پائے گئے ، جو واڈا کی ممنوعہ فہرست میں شامل ہے۔ انہوں نے معطلی کو قبول کر لیا ہے ، اس لئے ان پر 22 مارچ 2022 سے پابندی عائد کردی گئی ہے ، جو 22 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی ان کی 17 جنوری سے 22 مارچ 2022 تک کی ذاتی کارکردگی ان ویلڈ ہو گئی ہے۔
زبیر حمزہ جنوبی افریقہ کے لیے اب تک 6 ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ انہیں 31 رنز (25 اور 6) سے محروم ہونا پڑے گا جو انہوں نے اس عرصے میں بنائے ہیں۔ انہوں نے یہ رنز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں بنائے تھے۔ 26 سالہ حمزہ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔ انہوں نے 78 میچوں کی 130 اننگز میں 46 کی اوسط سے 5271 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 13 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔ یعنی انہوں نے 39 مرتبہ 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں ۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ 222 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے ۔
حالانکہ زبیر حمزہ ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ انہوں نے 6 ٹیسٹ کی 12 اننگز میں 18 کی اوسط سے 212 رنز بنائے ہیں ۔ انہوں نے ایک نصف سنچری بنائی ہے ۔ ساتھ ہی ایک ون ڈے میں 56 رنز بنائے۔
وہیں انہوں نے اوور آل 20 ٹی 20 میں 31 کی اوسط سے 639 رنز بنائے ہیں۔ ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 104 رنز کی اننگز ہے ۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 115 کا ہے۔ لیکن اس سال وہ مزید کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔