உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محمد شمی کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، ریاستی حکومت سے تحفظ کا مطالبہ

    کرکٹرمحمد شمی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی۔

    کرکٹرمحمد شمی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی۔

    محمد شمی نے اپنی بیوی حسین جہاں کی طرف سے مل رہی دھمکیوں کے بعد ریاستی حکومت سے سیکورٹی گارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    • Share this:
      ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد شمی نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ان کی بیوی کی طرف سے جان سے مارنی کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تو محمد شمی نے مغربی بنگال حکومت سے اسپیشل سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ محمد شمی نے مسلسل مل رہی دھمکیوں کے بعد ریاستی حکومت سے سیکورٹی گارڈ دیئے جانے کی بات کی ہے۔

      واضح رہے کہ محمد شمی اوران کی بیوی تحسین جہاں کے درمیان کافی وقت سے تنازعہ چل رہا ہے۔ محمد شمی کی بیوی حسین جہاں نے شمی پرالزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہیں اوران کے کسی پاکستانی لڑکی سے ناجائز تعلقات بھی ہیں۔

      انہوں نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ محمد شمی میچ فکسنگ میں شامل ہیں۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی جانچ میں یہ ثابت نہیں ہوسکا اورحسین جہاں کے فکسنگ سے متعلق الزامات غلط ثابت ہوئے۔ اس کے بعد انہیں ٹیم انڈیا میں میچ کھیلنے کا بھی موقع ملا۔

      یہ بھی پڑھیں:     محمد شمی کی حسین جہاں اب 'فتویٰ' سے رکھیں گی بالی ووڈ میں قدم

      حال ہی میں محمد شمی نے اپنی بیوی حسین جہاں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ دراصل حسین جہاں نے اپنے اوربیٹی کے خرچ کے لئے محمد شمی سے ہرماہ 10 لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔ عدالت نے محمد شمی کو بیٹی کی پرورش کے لئے حسین جہاں کوہرماہ 80 ہزارروپئے دینے کا حکم دیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:    تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے پھر کی الزامات کی بوچھار، کہا : صلح کروں گی تو وہ مار دے گا

      یہ بھی پڑھیں:    زخمی سمیع سے ملنا چاہتی ہیں حسین، کہا۔ میں اب بھی ان سے پیار کرتی ہوں

      یہ بھی پڑھیں:    بی سی سی آئی سے کلین چٹ پر ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع نے کہا:  اب میدان پر نکالوں گا اپنا غصہ
      First published: