ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایم ایس دھونی کو بڑا جھٹکا، بی سی سی آئی نے سینٹرل کانٹریکٹ سے کیا باہر

ایم ایس دھونی گزشتہ برس جولائی میں انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست کے بعد سے ہی کرکٹ میدان سے باہر چل رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 16, 2020 03:42 PM IST
  • Share this:
ایم ایس دھونی کو بڑا جھٹکا، بی سی سی آئی نے سینٹرل کانٹریکٹ سے کیا باہر
مہندر سنگھ دھونی

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے دو مرتبہ کے عالمی فاتح کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو اپنے سینٹرل کانٹریکٹ سے باہر کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دھونی کا کیریئر بھی خاتمے کی جانب گامزن ہو گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے جمعرات کے روز سنٹرل کانٹریکٹ کی فہرست جاری کی جو اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 کی مدت کے لئے ہے، لیکن اس میں حیرت انگیز طریقے سے دھونی کو کسی بھی گریڈ میں جگہ نہیں ملی ہے۔


سینٹرل کانٹریکٹ سے باہر ہوجانے کے بعد اب دھونی کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔


دھونی گزشتہ برس جولائی میں انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست کے بعد سے ہی کرکٹ میدان سے باہر چل رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ سے کافی پہلے ریٹائرمنٹ لے چکے دھونی نے اب تک ون ڈے اور ٹی۔20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لیا ہے۔ لیکن سینٹرل کانٹریکٹ سے باہر ہوجانے کے بعد ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔


بی سی سی آئی کے اے پلس کانٹریکٹ میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی، محدود اووروں کے نائب کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز جسپريت بمراه کو رکھا گیا ہے جنہیں سات کروڑ روپے سالانہ ملیں گے۔
First published: Jan 16, 2020 03:41 PM IST