ہوم » نیوز » اسپورٹس

نیوزی لینڈ میں میچ کے دوران کرکٹرکو بیچ میدان پر مارا گھونسا، ہوا بے ہوش

نیوزی لینڈ میں ایک کرکٹر (Fight at Cricket Ground) پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے، کمیونٹی کرکٹ میچ کے دوران یہ حادثہ ہوا۔

  • Share this:
نیوزی لینڈ میں میچ کے دوران کرکٹرکو بیچ میدان پر مارا گھونسا، ہوا بے ہوش
نیوزی لینڈ میں میچ کے دوران کرکٹرکو بیچ میدان پر مارا گھونسا، ہوا بے ہوش

نئی دہلی: کرکٹ کے میدان پر اکثر تنازعہ ہوتے رہتے ہیں اور کئی بار یہ تنازعہ ہاتھا پائی میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی معاملہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سامنے آیا ہے۔ آکلینڈ میں ایک کمیونٹی میچ کے دوران کرکٹر کو مخالف کھلاڑی نے گھونسا مار (Fight at Cricket Ground) دیا۔ چہرے پر لگے گھونسے سے کرکٹر وہیں بے ہوش ہوگیا اور اسے کافی دیر بعد ہوش آیا۔


نیوزی لینڈ کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق، آکلینڈ کے پاکرنگا میں کھیلے جا رہے میچ میں ارشد بشیر نیولن کرکٹ کلب کے لئے گیند بازی کر رہے تھے۔ ان کی ایک گیند کو نو بال قرار دیا گیا، جس کے بعد بشیر نے بے ایمانی نہ کرنے کی بات کہی۔ بشیر کی یہ بات سن کر ہووک پاکرنگا کرکٹ کلب کا ایک کھلاڑی بھڑک گیا اور اس نے بشیر کے منہ پر گھونسا جڑ دیا۔ گھونسا پکڑے ہی بشیر میدان پر ہی بے ہوش ہوگئے اور انہیں کچھ منٹ بعد ہوش آیا۔


آکلینڈ کرکٹ میں تنازعہ


ارشد بشیر نے الزام لگایا کہ ملزم کھلاڑی نے ان کی گردن پکڑی اور جب انہوں نے چھوٹنے کی کوشش کی تو اگلے ہی پل اس نے ان کے منہ پر گھونسا مار دیا۔ ارشد بشیر نے معاملے کی شکایت پولیس کو کردی ہے۔ بتادیں کہ بشیر آکلینڈ میں پارٹ ٹائم جاب کرتے ہیں، وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، اب تک معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ بشیر نے ملزم کھلاڑی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آکلینڈ کے کمیونٹی کرکٹ منیجر نے اطلاع دی کہ بورڈ کو معاملے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ آکلینڈ کرکٹ اس معاملے پر پولیس کا پورا تعاون کر رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 22, 2021 09:58 PM IST