ہوم » نیوز » اسپورٹس

بنگلہ دیش کے اس بڑے کرکٹر نے اسکولی لڑکی سےکی شادی، مچا ہنگامہ، رشتہ داروں کی ہوئی پٹائی

شادی تقریب کے دوران ہی اس آل راؤنڈر کھلاڑی کے رشتہ دارکی جم پر پٹائی ہوئی، جس کے بعد پولیس کو آنا پڑا۔

  • Share this:
بنگلہ دیش کے اس بڑے کرکٹر نے اسکولی لڑکی سےکی شادی، مچا ہنگامہ، رشتہ داروں کی ہوئی پٹائی
پوجا کی مانگ میں سندور بھرتے ہوئے سومیا سرکار۔

نئی دہلی: بنگلہ دیشی آل راؤنڈرسومیا سرکار نے اپنی نئی اننگ شروع کرلی ہے۔ بدھ کو انہوں نے19 سال کی پوجا دیب ناتھ کو اپنا رفیق حیات (زندگی کا ساتھی) منتخب کیا۔ پوجا کھلنا کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ڈھاکہ کے انگلش میڈیم اسکول سے 'او' سطح کا امتحان پاس کیا ہے۔ تقریب میں چنندہ وی آئی پی لوگ اورکرکٹروں نے شرکت کی۔ حالانکہ یہ تقریب کسی اور وجہ سے سرخیوں میں رہا، جس سے دونوں فیملی پریشان ہوگئی۔ سومیا سرکارکی شادی تقریب میں چوروں نے سیندھ لگائی۔ دراصل اس تقریب پر چوروں کی نظر پڑگئی تھی اور انہوں نے شادی میں گھس کرتقریباً 7 موبائل فون چرا لئے، جس میں سے ایک فون سومیا سرکارکے والد کا بھی تھا۔ سومیا سرکار اور پوجا دیب ناتھ کی شادی کھلنا کلب میں ہوئی تھی۔


ایک رپورٹ کے مطابق 7 موبائل فون چرائے گئے تھے۔ حالانکہ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا تھا، مگر معاملہ اس وقت بگڑ گیا، جبکہ مشتبہ افراد نے سومیا سرکار کے ایک رشتہ دار کی پٹائی کردی۔ حالانکہ اس کے بعد موقع پر پولیس نے پہنچ کرمعاملہ سنبھالا۔ موبائل فون بھی واپس مل گئے اور اس کے بعد آگے کی تقریب ختم ہوئی۔


زمبابوے کے خلاف نہیں کھیل پائے تھے سومیا سرکار


سومیا سرکار نے بنگلہ دیش کی طرف سے 15 ٹسٹ، 55 ونڈے اور 48 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے تین انٹرنیشنل سنچری کے ساتھ تین ہزار رن بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے نام 18 وکٹ بھی ہے۔ سومیا سرکارنے 2014 میں زمبابوےکے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ حالانکہ سومیا سرکار حال ہی میں میرپور میں زمبابوےکےخلاف کھیلےگئے واحد میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے، جسے بنگلہ دیش نے اننگ اور106 رنوں کے فرق سےجیتا۔

سومیا سرکار نے بنگلہ دیش کی طرف سے 15 ٹسٹ، 55 ونڈے اور 48 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔
سومیا سرکار نے بنگلہ دیش کی طرف سے 15 ٹسٹ، 55 ونڈے اور 48 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔


سومیا سرکار یکم مارچ سے شروع ہونے والےتین ونڈے میچوں کی سیریزکے ابتدائی دو میچ نہیں کھیلیں گے۔ یہ سیریز یکم مارچ سے شروع ہو رہی ہے۔ حالانکہ زمبابوے پرملی جیت سے بنگلہ دیش کی ٹیم کو آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ میں کوئی فرق نہیں ہوا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے چمپئن شپ میں ابھی تک کل تین میچ کھیلے ہیں اورتینوں ہی میچ گنوا دیئے۔ دو میچ میں ہندوستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ میں پاکستان نے ہرایا۔ دراصل زمبابوے اور افغانستان ٹسٹ چمپئن شپ کا حصہ نہیں ہیں۔
First published: Feb 29, 2020 05:09 PM IST