ہوم » نیوز » اسپورٹس

اس بلے باز نے کیا یوراج سنگھ جیسا کرشمہ، ایک اوورمیں لگائے 6 چھکے

نیوزی لینڈ کے لیوکارٹرٹی -20 کرکٹ میں ایک ہی اوورمیں 6 چھکے لگانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

  • Share this:
اس بلے باز نے کیا یوراج سنگھ جیسا کرشمہ، ایک اوورمیں لگائے 6 چھکے
نیوزی لینڈ کے گھریلو ٹی -20 ٹورنامنٹ میں یہ کمال دیکھنے کو ملا۔

کرائسٹ چرچ: ہندوستان کے سابق آل راؤنڈریوراج سنگھ نے تقریباً 12 سال پہلے ٹی -20 عالمی کپ میں مسلسل 6 چھکے لگانے کی جوتاریخ رقم کی تھی، وہ آج بھی لوگوں کے ذہن میں تازہ ہے۔ 2007 ٹی -20 عالمی کپ میں انگلینڈ کےخلاف اسٹورٹ براڈ کےاوورمیں یوراج نےآگے بڑھ بڑھ کرمسلسل6 چھکے لگادیئے تھے۔ ایسی اننگ کرکٹ کے میدان پربہت مشکل سے دیکھنےکوملتی ہے۔ ایک بارپھریوراج سنگھ جیسی بلے بازی دیکھنے کوملی۔ نیوزی لینڈ کےکرکٹرلیوکارٹرنے اتوارکو سپراسمیش ٹورنامنٹ میں ایک ہی اوورمیں مسلسل 6 چھکے لگادیئے۔


ٹی -20 عالمی کپ 2007 میں میں انگلینڈ کے خلاف اسٹورٹ براڈ کی گیندوں پر
یوراج سنگھ نے ایک اوورمیں 6 چھکے لگائے تھے۔ فائل فوٹو


نیوزی لینڈ کے گھریلو ٹی -20 ٹورنامنٹ میں لیو کارٹرنے 16 ویں اوورمیں اینٹون کےاوورمیں مسلسل 6 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹی -20 کرکٹ میں ایک ہی اوورمیں مسلسل 6 چھکے لگانے والے دنیا کے چوتھے بلے بازبن گئے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے پہلا نام ہندوستانی عظیم بلے بازیوراج سنگھ کا ہے۔ دوسرے نمبرپرراس وہائٹلے ہیں، جنہوں نے 2017 میں ایسا کارنامہ انجام دیا تھا۔ 2018 میں حضرت اللہ ججئی نے بھی ایک اوورمیں 6 چھکے لگائے تھے۔ وہیں وہ مجموعی طورپرایسا کرنے والے دنیا کے ساتویں بلے بازبن گئے ہیں۔ گوری سوبرس، روی شاستری اورہرشل گبس بھی ایسا کرچکے ہیں۔




ناردرن ڈسٹرکٹ اورکینٹربری کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں پہلے بلےبازی کرتے ہوئے ناردرن نے مقررہ اوورمیں 219 رن بنائے اورکینٹربری کوجیت کے لئے 220 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جسے کینٹربری نے 7 گیند پہلے ہی حاصل کرکے 7 وکٹ سےمقابلہ جیت لیا۔ حالانکہ یہ مقابلہ ناردرن کے حق میں نظرآرہا تھا، مگر16 ویں اوورمیں کارٹرنے ناردرن کے گیند بازاینٹون پال کی جودھنائی کی تھی، اس سے پورا میچ ہی پلٹ گیا۔ اس ایک اوورمیں کینٹربری نے 36 رن جوڑلئے تھے۔ کارٹرنے اپنی ناٹ آؤٹ اننگ میں 29 گیندوں پرتین چوکے اور7 چھکے لگاکر241.37 کی اسٹرائیک ریٹ سے 70 رن بنائے۔
First published: Jan 05, 2020 04:46 PM IST