ہوم » نیوز » اسپورٹس

دنیا میں کروڑوں مداح رکھنے والا کرکٹرکینسرسے کررہا ہے جدوجہد

نیوزی لینڈ کے سابق آل راونڈرسررچرڈ ہیڈلی دوسری بارسرجری کرائیں گے۔ ان کی آنت میں کینسرہے۔

  • Share this:
دنیا میں کروڑوں مداح رکھنے والا کرکٹرکینسرسے کررہا ہے جدوجہد
کرکٹر رچرڈ ہیڈلی: فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے سابق آل راونڈرسررچرڈ ہیڈلی دوسری بارسرجری کرائیں گے۔ ان کی آنت میں کینسرہے۔ اس سے پہلے بھی ہیڈلی کی آنت میں کینسر ہونے کے بعد سرجری سے ٹیومر ہٹایا گیا تھا۔ ان کی بیوی لیڈی ڈیانا نے اس کی اطلاع دی۔


ڈیانا نے کہا کہ ڈاکٹروں کے ذریعہ طبی مشورہ میںبتایا گیا ہے کہ یہ پہلا مرحلہ ہے اور اس کا آپریشن ہوسکتاہے۔ آپریشن سے پوری طرح سے ٹھیک ہونے کے بعد رچرڈ کی کیمو تھیریپی ہوگی۔  رچرڈ کی بیوی نے کہا کہ وہ ان کی صحت سے منسلک چیزوں کو دھیرے دھیرے  شیئر کریں گی تاکہ لوگ اس معاملے قیاس آرائیاں شروع نہ کریں۔


انہوں نے امید کااظہار کیا ہے کہ لوگ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے 66 سال کے ہیڈلی عظیم کرکٹروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ 1980 کے وقت وہ عمران خان، ایان باتھم اور کپل دیو جیسے بڑے ناموں کی طرح ہی آل راونڈرس کے طور پر ٹیم میں شامل تھے۔


ہیڈلی نے 86 ٹسٹ میچوں میں 22.29 کی اوسط سے 431 ٹسٹ وکٹ حاصل کئے ہیں، جو کہ ان کے ریٹائرمنٹ کے وقت ایک عالمی ریکارڈ تھا۔ انہوں نے اتنے ہی ٹسٹ میچوں میں 27.16 کی اوسط سے 3124 رن بھی بنائے ہیں۔
First published: Jul 16, 2018 06:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading