உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے تیز گیند باز کو ایک دن پہلے دیا گیا مین آف دی میچ، اب پڑی پھٹکار، جانئے پورا معاملہ

    پاکستان کے تیز گیند باز کو ایک دن پہلے دیا گیا مین آف دی میچ، اب پڑی پھٹکار، جانئے پورا معاملہ (Hasan Ali Instagram)

    پاکستان کے تیز گیند باز کو ایک دن پہلے دیا گیا مین آف دی میچ، اب پڑی پھٹکار، جانئے پورا معاملہ (Hasan Ali Instagram)

    Pakistan vs Bangaldesh : پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کی وجہ سے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تاہم، ایک دن بعد، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان کی سرزنش کی ہے۔ حسن کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

      یہ واقعہ میچ میں بنگلہ دیش کی اننگز کے 17ویں اوور میں پیش آیا، جب حسن علی نے بنگلہ دیشی بلے باز نورالحسن کو وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ کرانے کے بعد غلط طریقہ سے اشارہ کیا تھا ۔ اپنی اس حرکت سے انہوں نے کھلاڑیوں اور معاون عملے سے متعلق آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کے لیول 1 کی خلاف ورزی کی تھی۔

      آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اگر ایک بین لاقوامی میچ کےد وران ایسی زبان ، ایکشن سے متعلق ہے جو بلے باز کو آوٹ ہوے کے بعد جارحانہ رویہ کیلئے اکسا سکتی ہے ۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے علاوہ حسن کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ جوڑ دیا گیا ہے، جن کی یہ 24 مہینوں میں کوڈ آف کنڈکٹ کی پہلی خلاف ورزی ہے ۔

      دریں اثنا بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں پر میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ میچ میں بنگلہ دیش نے اپنے مقررہ وقت میں ایک اوور کم پھینکا۔ اس پر آئی سی سی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کھلاڑیوں پر مقررہ وقت میں گیند بازی میں ٹیم کے ہر اوور کم پھینکنے کیلئے 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ لگایا جاتا ہے ۔

      حسن اور بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے پابندیوں کو قبول کر یبم جپ ، اس لتے اس معاملہ کی باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی ۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: