نئی دہلی: چنئی سپرکنگس کو ممبئی انڈینس کے خلاف مقابلے سے پہلے زبردست جھٹکا لگا ہے۔ چنئی سپرکنگس کے تجربہ کار آل راونڈر رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja out of IPL 2022) چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2022 سے باہر ہوگئے ہیں۔ چنئی سپرکنگس کو اس کے 12ویں مقابلے میں ممبئی انڈینس سے 12 مئی کو مدمقابل ہونا ہے۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں رویندر جڈیجہ بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں بری طرح فلاپ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق، رویندر جڈیجہ کے باہر ہونے کی تصدیق چنئی سپرکنگس کے سی ای او کاشی وشوناتھ نے کی ہے۔ آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کے شروع ہونے پہلے رویندر جڈیجہ کو چنئی سپرکنگس کا کپتان اعلان کیا گیا تھا۔ رویندر جڈیجہ کی کپتانی میں چنئی سپرکنگس کو مسلسل کئی مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ بعد میں رویندر جڈیجہ نے مہندر سنگھ دھونی کو کپتانی سونپ دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔راشد خان نے T20کرکٹ میں پورے کئے سب سے تیز 450 وکٹ، خطرے میں عمران طاہر کا بڑا ریکارڈجڈیجہ دہلی کیپٹلس کے خلاف مقابلہ نہیں کھیلے تھےرویندر جڈیجہ دہلی کپٹلس کے خلاف گزشتہ مقابلہ نہیں کھیلے تھے۔ رپورٹس کے مطابق، رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف میچ میں کیچ لپکنے کے دوران ان کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اس سے پہلے، چنئی سپرکنگس کی خراب کارکردگی کے سبب رویندر جڈیجہ کو بیچ میں ہی کپتانی چھوڑنی پڑی تھی۔ ان کی جگہ مہندر سنگھ دھونی کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ ان کے کپتان بننے کے بعد ٹیم نے دہلی کیپٹلس کو شکست دی تھی۔
چنئی سپرکنگس کو اس آئی پی ایل میں تین اور میچ کھیلنے ہیںچنئی سپرکنگس کو اب آئی پی ایل 2022 میں تین اور مقابلے کھیلنے ہیں۔ پلے آف کی امیدیں بنائے رکھنے کے لئے اسے ان تینوں مقابلوں میں کسی بھی صورت میں جیت درج کرنی ہوگی۔ اس کے بعد اسے دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی منحصر رہنا ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔