نئی دہلی: چنئی سپرکنگس کے لئے آئی پی ایل 2022 اب تک اچھا نہیں گزرا۔ ایک طرف ٹیم ہار کے بعد ہار جھیل رہی ہے اور دوسری طرف، ایک ایک کرکے ٹیم کے کھلاڑی زخمی ہو رہے ہیں۔ دیپک چاہر چوٹ کے سبب پورے سیزن سے باہر ہوگئے ہیں اور اب رویندر جڈیجہ کو لے کر بھی ایسی ہی خبر آرہی ہے۔ رویندر جڈیجہ زخمی ہوگئے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو چنئی سپر کنگس کا یہ آل راونڈر اب باقی بچے مقابلے نہیں کھیلے گا اور ٹورنا منٹ سے باہر ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ رویندر جڈیجہ دہلی کیپٹلس کے خلاف گزشتہ مقابلہ نہیں کھیلے تھے۔ رپورٹس کے مطابق، رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران ان کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔
اس سے قبل، چنئی سپرکنگس کی خراب کارکردگی کے بعد رویندر جڈیجہ کو درمیان میں ہی کپتانی چھوڑنی پڑی تھی۔ ان کی جگہ مہندر سنگھ دھونی کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ ان کے کپتان بننے کے بعد ٹیم نے دہلی کیپٹلس کو شکست دی تھی۔
چنئی سپرکنگس کو اب آئی پی ایل 2022 میں تین اور مقابلے کھیلنے ہیں۔ پلے آف کی امیدیں بنائے رکھنے کے لئے اسے ان تینوں مقابلوں میں کسی بھی صورت میں جیت درج کرنی ہوگی۔ ساتھ ہی یہ بھی امید کرنی ہوگی کہ آر سی بی اور راجستھان رائلس اپنے باقی بچے ہوئے مقابلے ہار جائیں۔ حالانکہ اس کی امید بے حد کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔IPL 2022: گوتم گمبھیر نے ہار کے بعد لگائی لکھنو ٹیم کی کلاسٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کچھ دنوں سے رویندر جڈیجہ کی چوٹ پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، لیکن بہت زیادہ سدھار نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں چنئی سپرکنگس کو کھلانے کا خطرہ نہیں لینا چاہے گی کیونکہ چنئی سپرکنگس کے پلے آف میں پہنچنے کی امید بے حد کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔IPL 2022: ممبئی انڈینس کو بڑا جھٹکا، سوریہ کمار یادو چوٹ کے سبب سیزن سے باہرٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کچھ دنوں سے رویندر جڈیجہ کی چوٹ پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، لیکن بہت زیادہ سدھار نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں چنئی سپرکنگس رویندر جڈیجہ کو کھلانے کا خطرہ نہیں مول لینا چاہے گی کیونکہ چنئی سپرکنگس پلے آف میں پہنچنے کی امید بے حد کم ہے۔
رویندر جڈیجہ کے لئے آئی پی ایل 2022 اچھا نہیں رہا۔ انہوں نے اب تک کھیلے 10 مقابلے میں 5 وکٹ لینے کے ساتھ 116 رن بنائے۔ آئی پی ایل شروع ہونے سے 2 دن پہلے ہی انہیں ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور ان کی کپتانی کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ چنئی سپرکنگس مسلسل 4 میچ ہاری۔ انہوں نے 8 میچوں میں کپتانی کرنے کے بعد چوطرفہ دباو کے سبب بیچ میں ہی کپتانی چھوڑ دی۔ ان کے بعد دھونی کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ ان کی قیادت میں چنئی سپرکنگس نے تین میں سے 2 میچ جیتے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔