உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CSK vs KKR: دھونی کی شاندار نصف سنچری، چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو دیا 132 رنوں کا ہدف

    CSK vs KKR: دھونی کی شاندار نصف سنچری، چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو دیا 132 رنوں کا ہدف

    CSK vs KKR: دھونی کی شاندار نصف سنچری، چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو دیا 132 رنوں کا ہدف

    چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 132 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ اس درمیان عظیم وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی ناٹ آوٹ نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے 38 گیندوں کی اپنی ناٹ آوٹ اننگ میں 50 رن بنائے۔

    • Share this:
      انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل (IPL-2022) کے 15ویں سیزن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ سیزن کے پہلے مقابلے میں چنئی سپرکنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس آمنے سامنے ہیں۔ چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 132 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ اس درمیان عظیم وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف آئی پی ایل 2022 کے پہلے میچ میں 5 وکٹ گنواکر 131 رن بنائے۔

      دھونی نے 38 گیندوں کی اپنی ناٹ آوٹ اننگ میں 50 رن بنائے جبکہ کپتان رویندر جڈیجہ نے 28 گیندوں پر ناٹ آوٹ 26 رنوں کا تعاون دیا۔ دونوں نے مل کر چھٹے وکٹ کے لئے ناٹ آوٹ 70 رن جوڑے۔ کولکاتا نائٹ  رائیڈرس کے لئے تیز گیند باز امیش یادو نے دو جبکہ ورون چکرورتی اور آندرے رسل نے 1-1 وکٹ حاصل کیا۔



      اس سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے نئے کپتان شرے یس ایئر نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ لیا۔ یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ چنئی سپرکنگس کی کمان رویندر جڈیجہ سنبھال رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: وراٹ کوہلی نے کیوں چھوڑی RCB کی کپتانی؟ بتائی بڑی وجہ

      امیش یادو کی گیند پر رابن اتھپا نے لگایا سیزن کا پہلا چھکا

      چنئی سپرکنگس کے لئے کھیل رہے رابن اتھپا نے ہی سیزن کا پہلا چھکا بھی لگایا۔ انہوں نے امیش یادو کی گیند کے دوسرے (اننگ کے تیسرے) اوور کی دوسری گیند کو چھکا کے لئے بھیجا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: آئی پی ایل میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ، اب غیرملکی کھلاڑی کے سہارے نہیں ہے کوئی ٹیم

      امیش یادو کی بہترین کارکردگی، 20 رن پر 2 وکٹ

      کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی نمائندگی کر رہے ہندوستانی گیند باز امیش یادو نے سیزن کے اس پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 4 اوور میں 20 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ دھونی نے انہیں کے آخری (اننگ کے 16ویں) اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگایا۔

      کولکاتا نائٹ رائیڈرس (پلیئنگ الیون): وینکٹیش ایئر، اجنکیا رہانے، شرے یس ایئر (کپتان)، نتیش رانا، سیم بلنگس (وکٹ کیپر)، آندرے رسیل، سنیل نرائن، شیلڈن جیکسن، امیش یادو، شیوم ماوی اور ورون چکرورتی۔

      چنئی سپرکنگس (پلیئنگ الیون): ریتو راج گائیکواڑ، ڈیوون کانوے، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، رویندر جڈیجہ (کپتان)، شیوم دوبے، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ڈیون براوو، مشیل سینٹنر، ایڈم ملنے اور تشار دیش پانڈے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: