چنئی سوپر کنگس کے آل راونڈر رویندر جڈیجا کس پائے کے فیلڈر ہیں، یہ پوری کرکٹ کید نیا جانتی ہے۔ اور اس کا ثبوت جڈو نے ممبئی انڈینس کے درمیان ہفتہ کو آئی پی ایل میں پھر سے دیا ہے۔ یہ ممبئی کی اننگ میں نوویں اوور کے دوران، جب کیمرون گرین نے جڈیجا کے خلاف بہت ہی بلند شاٹ لگایا۔
اس شارٹ کی طاقت اتنی تیز تھی کہ امپائر ڈر کے مارے زمین پر بیٹھ گئے۔ اور حقیقت میں گرین کا شارٹ اتنا زوردار تھا کہ اگر یہ شاٹ جڈیجا کے ہاتھوں کے بیچ سے نکل جاتا، تو پھر امپائر نکھل پٹوردھن کا کیا ہوتا، یہ بس ایشور ہی جانتا ہے۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اگر جڈیجا کی جگہ کوئی اور فیلدر ہوتا، تو کیا ہوتا۔ جڈیجا کے لیے کل ملا کر یہ بہت حد تک بلائنٹ شاٹ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 : رہانے کی شاندار اننگز، اسپنر کے سامنے ممبئی انڈینز نے کی خودسپردگی، چنئی نے وانکھیڑے میں دکھایا دم
لیکن جڈیجا نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے سامنے اپنے ہاتھ اڑا ہی دئیے اور قسمت تو بہادروں کا ساتھ دیتی ہے۔ گیند جڈیجا کے ہاتھ میں پھنس گئی۔ اسی کے ساتھ ہی کیمرون گرین بارہ رنوں پر پویلین واپس لوٹ گئے۔
Sensational catch 🔥🔥@imjadeja grabs a RIPPER off his own bowling!
بہرحال، اس وکٹ سمیت جڈیجہ نے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر بتایا کہ وہ کسی بھی ٹیم کے لیے کتنے اہم کھلاڑی ہیں۔ جڈیجہ نے کوٹہ کے چار اوورز میں 20 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ اور اس کارکردگی کے ساتھ، وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے سے پہلے ہی میچ کے بہترین کھلاڑی کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ جڈیجا نے جب گرین کا چوتھا وکٹ لیا تو اس وقت ممبئی انڈینز کا اسکور 4 وکٹوں پر 73 رنز تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔